بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برامد کر لی گئی، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برامد ہوئی۔
حکام نے بتایا ہے کہ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے، لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار، عثمان سرفراز جبکہ فیصل اباد سے دانش کو پکڑا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا میں را اپریٹ کر رہی تھی، کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا، دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔
بتایا گیا کہ فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 7، ڈیٹونیٹر 2، حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ، موبائل نقدی اور اسلحہ برامد کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت بھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا،بلوم برگ کا دعویٰ گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائیگا، محمود خان اچکزئی کا اعلان حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 3ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1500کلو حشیش برآمد،آئی ایس پی آر ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سی ٹی ڈی پنجاب کا ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 12دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
فائل فوٹوکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیو، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشت گرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز کو گرفتار کیا، فیصل آباد سے دہشت گرد دانش کو دھر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں، جبکہ بھارت سے آپریٹ ہونے والی عادل نام کی فیس بک آئی ڈی کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سکھ دیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا ہے، دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔