وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ مختلف وفود پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ ہماری افواج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں فورسز میں رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی سربراہی میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملیں۔ علی پرویز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ مختلف وفود پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ ہماری افواج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں علی پرویز نے کہا کہ بنانا ہے

پڑھیں:

کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد


—فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والی تینوں لاشیں خواتین کی ہیں، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ گیس لیکیج کے باعث تینوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

 ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔

واقعے کے حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ضلع شرقی سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔


متعلقہ مضامین

  • کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد
  • پاکستان یکم جنوری سے اضافی ایل این جی عالمی منڈی میں فروخت کرے گا، وزیر پیٹرولیم
  • تینوں فورسز نے معرکہ حق میں مثالی ہم آہنگی دکھائی، وفاقی وزیر پیٹرولیم
  • آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی: علی پرویز ملک
  • وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیر پیٹرولیم
  • حریت وفد کی بار ایسوسی ایشن کوٹلی کی قیادت سے ملاقات
  • سودی قرضوں ،کرپشن کے خاتمے تک معیشت بہتر نہیں ہوگی،تنظیم اسلامی
  • بلوچستان: کالعدم تنظیموں کے 300 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ