وزیر داخلہ برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے گفتگو متوقع ہے۔
محسن نقوی تین روزہ دورے پر برطانیہ میں موجود رہیں گے۔ اس دوران وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے، جس میں چند مطلوب پاکستانیوں کی حوالگی کا مسئلہ زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محسن نقوی ان افراد سے متعلق شواہد پہلے ہی پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کر چکے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے یہ ڈوزیئر تاحال برطانیہ نہیں پہنچے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔