نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کا معاہدہ کھٹائی میں، صدر ٹرمپ درمیان میں کودپڑے
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کی ممکنہ خریداری کے فیصلے میں شامل ہوں گے کیونکہ 72 ارب ڈالر مالیت کا یہ معاہدہ میڈیا صنعت میں شدید ردعمل کا باعث بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کا وارنر برادرز ڈسکوری کو 83 ارب ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ
اسکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ اس ڈیل میں مسئلہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے اسٹریمنگ مارکیٹ میں نیٹ فلکس کا غلبہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کو دنیا کی بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری کے ٹی وی و فلم اسٹوڈیوز اور ایچ بی او میکس اسٹریمنگ ڈویژن کو خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔
امید ہے کہ یہ معاہدہ اگلے سال کے آخر تک مکمل ہوگا جب کہ ڈسکوری کے وہ حصے جو زیادہ تر روایتی ٹی وی چینلز جیسے کارٹون، نیوز اور کھیل پیش کرتے ہیں کو الگ کر دیا جائے گا۔
تاہم اس ڈیل پر مسابقتی قوانین کے حوالے سے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں جانب سے تنقید ہو رہی ہے جبکہ ہالی وڈ میں بھی اس کی مخالفت پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیے: نیٹ فلکس سیریز میں ’سطحی‘ کام کرنے پر میگھن مارکل پر تنقید
ٹرمپ نے ممکنہ اینٹی ٹرسٹ منظوری کے حوالے سے کہا کہ میں اس فیصلے میں شامل رہوں گا۔ یہ ایک بڑا مارکیٹ شیئر ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مسئلہ بن سکتا ہے۔
ری پبلکن سینیٹر راجر مارشل نے بیان میں کہا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کی خریداری تاریخ کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل ہوگی اور یہ صارفین، تخلیق کاروں، سینما گھروں اور مقامی کاروباروں کے لیے سنگین خدشات کھڑے کرتی ہے۔
دوسری جانب نیٹ فلکس کا کہنا ہے اس کا یہ معاہدہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور اس کے 300 ملین صارفین کو بہتر قدر فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیے: نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟
تاہم ماہرین کے مطابق ایچ بی او میکس اور نیٹ فلکس کے درمیان مقابلہ ختم ہونے کی وجہ سے اس ڈیل کو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے سخت اینٹی ٹرسٹ جائزے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیٹ فلکس وارنر برادرز وارنر برادرز کی فروخت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس وارنر برادرز وارنر برادرز کی فروخت وارنر برادرز نیٹ فلکس
پڑھیں:
کراچی میں سندھ کلچرل ڈے پرنکالی گئی ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان تصادم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے قوم پرست جماعت کی جانب سے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔
ریلی کے شرکاء شارع فیصل سے کراچی پریس کلب کی جانب بڑھنے پر مظاہرین کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متبادل راستے سے جانے کی ہدایت کی تاہم شرکا نے انکار کردیا جس پر دونوں جانب سے تکرار شروع ہونے کے بعد پولیس اور قوم پرست تنظیم کی ریلی کے شرکا کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل اور مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ صورتحال سنگین ہونے پر مشتعل مظاہرین نے موقع پر موجود گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ ریلی کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ مظاہرین نے پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور ان کو زخمی کرنے سمیت سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واقعے کے چند گھنٹے بعد قوم پرست جماعت کے کارکنان ایک بار پھر شارع فیصل ریجنٹ پلازا کے قریب جمع ہوگئے۔ مشتعل افراد نے شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا، ٹریفک پولیس نے ایف ٹی سی سے میٹروول جانے والے ٹریک پر روانی بحال کرائی۔