ویب ڈیسک : وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 4 سے بڑھا کر 6 کرنے کااعلان کردیا، ساتھ ہی فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب  کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،سرحد پر کھڑا فوجی ہمارے بچوں کیلئے اپنے سینے پر گولیاں کھاتا ہے،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی ان کو ہضم نہیں ہورہی، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7جنگی طیارے گرائے،ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

مری کے جنگل میں شدید آگ بھڑک اٹھی

 وزیرمواصلات نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:

ایس آئی یو پولیس نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلشن معمارکے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم اسامہ کوگرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتارملزم خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اوربھتہ طلب کرتا تھا، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

 ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں
  • چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
  • عبدالعلیم خان کا پنجاب اور سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ
  • مانسہرہ سے چین کی سرحد تک ہائے وی کی منظوری  
  • دوران زچگی انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی
  • خواتین کے سوشل میڈیا اکانٹس ہیک کرکے بھتا طلب کرنے والاملزم گرفتار
  • کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • پنڈی پولیس کی خاتون انسپکٹر کی بھارتی حریف کو شکست، عالمی اعزاز جیت لیا