الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حیثیت تسلیم کرنے سے انکارر
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ انہیں اس عہدے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں، الیکشن کمیشن نے یہ موقف بیرسٹر گوہر کے جانب سے بھجوائے گئے خط کے باضابطہ جواب میں دیا۔
جواب میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے 13 نومبر کو الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے، الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا مقدمہ تاحال زیرِ التواء ہے، جبکہ اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر بھی برقرار ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قانونی صورتِ حال میں بیرسٹر گوہر خان کو پارٹی چیئرمین کے اختیارات دینا ممکن نہیں اور نہ ہی وہ کسی ایسے فیصلے یا کاروائی کے مجاز ہیں جو چیئرمین کے دائرہ اختیار میں آتی ہو۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جب تک انٹرا پارٹی الیکشنز کا فیصلہ نہیں ہوتا، چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے پر کوئی تقرری تسلیم نہیں کی جاسکتی، اور نہ ہی ایسے کسی دعوے کی قانونی حیثیت موجود ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.