Jang News:
2025-12-08@01:19:21 GMT

چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بکواس کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبے بننے سے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں تین تین صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا، بلوچستان اور کے پی میں بھی تین تین صوبے بنائے جاسکتے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہ

فائل فوٹو

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بہت اہم ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کارونجھر منصوبہ سندھ حکومت نے منسوخ کیا ہے، وہاں کسی کی لیز نہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس دور سے گزر رہے ہیں، اس کی وجہ انکا منفی پروپیگنڈا ہے۔ فیلڈ مارشل کے نوٹیفکیشن پر بھی ایسا ہی پروپیگنڈا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کی باتوں کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، سندھ کی تقسیم کی باتیں وہ خود کو زندہ رکھنے کے لیے کرتے ہیں، ایم کیو ایم والے صرف شوشا چھوڑتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی نظام اس وقت سندھ میں ہے، ایم کیو ایم سندھ کے بلدیاتی نظام میں شامل ہی نہیں ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے، ناصر شاہ

کراچی وزیر بلدیات ہاوسنگ و ٹائون پلاننگ سید ناصر...

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کم سن بچے کا گٹر میں گرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، وزیر اعلیٰ نے کوتاہی برتنے پر سب کو معطل کردیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کوئی اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، سپر اسٹور والے پارکنگ کے پیسے تو لے لیتے ہیں لیکن ان سے چھوٹا سا گڑھا نہیں بھرا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، پہلے یہاں کانوائے چلا کرتے تھے اب ایسی صورتحال نہیں، قبائلی تصادم روکنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں
  • وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6 کرنے کا اعلان
  • عبدالعلیم خان کا پنجاب اور سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ
  • ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نواز
  • مانسہرہ سے چین کی سرحد تک ہائے وی کی منظوری  
  • صوبے میں رشوت، بدسلوکی و الزامات کی کوئی گنجائش نہیں: مریم نواز شریف
  • صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی: مریم نواز شریف
  • این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہ
  • پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری