لاہور (نیٹ نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، امت مسلمہ کا متفقہ فتویٰ ہے کہ بے گناہوں کا قتل کرنے والے جہنم میں جائیں گے۔ افغان قیادت سے کہتے ہیں ایسے عناصر جو بھارت کی ایماء  پر پاکستان پر حملہ کررہے ہیں انہیں کنٹرول کریں۔  ایک طبقہ فوج اور سپہ سالار کیخلاف جو چاہے کہے تو ہم کیسے خاموشی اختیار کریں۔ موجودہ حالات میں فوج کو کمزور کرنا کون چاہتا ہے؟، جب دشمن افغانستان کے ذریعے حملہ آور ہے اسی دوران سپہ سالار کے خلاف ایک جماعت کی جانب سے مہم جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپہ سالار

پڑھیں:

’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےصحافیوں پر مقدمات اور این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے دوران 2 صحافیوں کے خلاف مقدمے پر تشویش کا اظہار کیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان نے کہا کہ جیسے وکلا اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ویسے ہی میڈیا کو بھی اپنے صحافیوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک ایک کرکے سب کی باری آئے گی۔

علیمہ خان نے صحافیوں پر مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہا جاتا ہے کہ ٹی وی پر رات کو سب ن لیگ کے رہنما بیٹھ کر کیا کہتے ہیں، تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ بولنے دو، یہ اپنا خوف ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ نطام کیخلاف دلیرانہ طور پر کھڑے ہیں اور ہم بھی کسی سے نہیں ڈرتے بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کے حق کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل رولز کے مطابق ہر شخص کو اپنے قریبی رشتہ دار سے ملاقات کا حق حاصل ہے۔

’۔۔۔اور یہ کس نے طے کیا ہے کہ ملاقات سے روکا جائے۔‘

علیمہ خان نے اعلان کیا کہ وہ منگل کے روز بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل انسداد دہشت گردی ضمنی الیکشن عدالت علیمہ خان عمران خان لاہور ملاقات ن لیگ

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، طاہر محمود اشرفی
  • سپہ سالار کے خلاف مہم پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، مولانا طاہر اشرفی
  • سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، مولانا طاہر اشرفی
  • پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے: طاہر اشرفی
  • امریکا فلسطین امن معاہدہ پر عمل درآمد کروائے، حافظ طاہر اشرفی
  • نیٹ فلکس نے ہالی وُڈ کا سب سے بڑا انعام کیسے جیتا؟
  • نیٹ فلکس کا وارنر برادرز ڈسکوری کو 83 ارب ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ
  • ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش