پی ٹی آئی کا فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور اس کے بیرونِ ملک عناصر نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ملکی افواج و شہداء کی قربانیوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پیٰ کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور عہدیداران نے جو رویہ اپنایا ہے وہ سیاسی شائستگی کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما اور عہدیدار سوشل میڈیا پر کھلے عام گالیاں دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، خواہ وہ جیل سے باہر ہو، پارلیمنٹ میں ہو یا باہر، سب کا طرزِ گفتگو یکساں طور پر غیر شائستہ ہے۔ پی ٹی آئی کے وہ عناصر جو بیرونِ ملک بیٹھے ہیں، وہ بھی انتہائی سخت اور غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کرتے ہیں۔اگرچہ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں، مگر عملی طور پر دونوں ایک ہی بیانیہ اور نامناسب زبان کو فروغ دیتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ افراد اور اداروں کے بارے میں اس قسم کی زبان استعمال کی جائے تو ردِعمل آنا ایک فطری بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار میں بھی یہی حرکتیں کرتے رہے ہیں۔ ان کا لیڈر دوسروں کی تضحیک کے لیے دوپٹہ پہن کر نقلیں اتارتا تھا،وہ محمود خان اچکزئی صاحب کی نقل اتارا کرتا تھا جو آج انہی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خواتین کے متعلق نامناسب زبان کا استعمال بھی انہی کی سابقہ سیاست کا حصہ رہا ہے۔
ہمارے بھارت میں موجودگی کی اطلاع ملی تو پاکستانی سفارتخانے نے ظہرانے کااہتمام کیا، 10 مہر بند باضابطہ دعوت نامے کمرے میں موجود تھے
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اگر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس رویے پر کوئی ردِعمل دیا ہے، تو وہ نہایت مناسب اور متوازن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار شہیدوں کے جنازوں میں شرکت کی ہے، ان کے گھروں میں بھی گیا ہوں، وزیرِ اعظم کے ساتھ بھی لواحقین سے ملاقاتیں کی ہیں، لیکن مجھے کبھی پی ٹی آئی کا کوئی رہنما کسی شہید کے جنازے میں نظر نہیں آیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک صوبے میں ان کی حکومت ہے اور اسی صوبے میں سب سے زیادہ شہادتیں ہو رہی ہیں۔مسلح افواج کے جوان خواہ وہ پنجابی ہوں، پشتون، بلوچ، سندھی، گلگت یا بلتستان سےسب وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، مگر پی ٹی آئی کی قیادت ان قربانیوں کا اعتراف تک نہیں کرتی۔
انسانی فطرت میں حسد ہمیشہ سے ہے، سینئر افسران کو تکلیف پہنچی تھی، پھر مایوسی لوٹ آئی،کولیگزبے تکلفی سے مسائل میرے ساتھ ڈسکس کر لیتے تھے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: زبان استعمال وزیر دفاع پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔