’یہ مسئلہ بن سکتا ہے‘، نیٹ فلکس کی وارنر برادرز کے درمیان 83 ارب ڈالر کی ڈیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز اسٹوڈیوز کے ساتھ ممکنہ 83 ارب ڈالرز کی ڈیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی پہلے ہی بڑی مارکیٹ شیئر رکھتی ہے اور یہ معاملہ مسئلہ بن سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کے درمیان ممکنہ ڈیل پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے میں براہِ راست کردار ادا کریں گے کیونکہ اس سودے کا جائزہ وفاقی ریگولیٹرز لے رہے ہیں اور اس پر دوسری کمپنیز کے مقابلے سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔
ٹرمپ نے نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارینڈوس کی بھی تعریف کی ہے جنہوں نے حال ہی میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔
ٹرمپ کے مطابق سارینڈوس نے فلمی دنیا میں شاندار کام کیا ہے اور اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نیٹ فلکس کو ایک وسیع فلمی ورثہ حاصل ہو جائے گا جس میں ’ہیری پوٹر‘، ’لارڈ آف دی رِنگز‘ اور ڈی سی اسٹوڈیوز کے مشہور سپر ہیروز ’بیٹ مین، سپر مین اور وَنڈر وومن‘ شامل ہوں گے۔
وارنر برادرز کی کلاسک فلمیں جیسے ’کاسابلانکا‘ اور ’سِٹیزن کین‘ بھی اسی لائبریری کا حصہ ہوں گی جبکہ حالیہ بلاک بسٹر ’باربی‘ بھی نیٹ فلکس کے اختیار میں آ جائے گی۔
البتہ ٹیلی وژن چینلز جیسے ’ڈسکوری‘ اور ’سی این این‘ اس ڈیل میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ ان چینلز کو وارنر برادرز سے الگ کر کے پہلے ہی اسپن آف کرنے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔
وارنر برادرز ڈسکوری نے مختلف اداروں کی جانب سے پیشکشیں موصول ہونے پر اکتوبر میں خود کو باضابطہ طور پر فروخت کے لیے پیش کر دیا تھا۔ اس دوڑ میں کام کاسٹ اور پیرا ماؤنٹ اسکائی ڈانس بھی شامل تھے جن میں سے پیرا ماؤنٹ کے سربراہ ڈیوڈ ایلیسن صدر ٹرمپ کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔
اس بڑے ممکنہ انضمام نے ہالی ووڈ میں تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس کو اتنی بڑی فہرست ملنے کے بعد مسابقت مزید محدود ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وارنر برادرز نیٹ فلکس
پڑھیں:
فیفا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیس پرائز سے نواز دیا
فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیس پرائز دے دیا ہے۔
فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 ورلڈ کپ کی ڈرا تقریب کے دوران نیا فیفا پیس پرائز دیا، جس سے تقریب کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نوبیل انعام سے محرومی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاموشی، مگر سوشل میڈیا پر طوفان
ٹرمپ ماضی میں نوبیل امن انعام کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی یہ رائے رکھتے ہیں کہ انہیں غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر عالمی اعزاز ملنا چاہیے تھا۔
ایوارڈ اہم نہیں، جانیں بچانا اہم، ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعملتقریب میں پہنچتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایوارڈ ملنے کا یقین نہیں تھا اور ان کی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے، نہ کہ اعزازات لینا۔
فیفا کے مطابق یہ ایوارڈ اُن شخصیات کے لیے ہے جو عالمی امن کے لیے غیر معمولی کردار ادا کرتی ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا
انفانٹینو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈل اور ایک خصوصی سنہری ٹرافی دی جس پر ٹرمپ کا نام درج ہے۔ سرٹیفکیٹ میں انہیں امن اور یکجہتی کے فروغ پر سراہا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوارڈ کو اپنی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اپنی اہلیہ اور اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اور میکسیکو کی صدر کلاڈیایا شین باؤم کی تعریف بھی کی۔
ایوارڈ ایسے موقع پر دیا گیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ یوکرین جنگ کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ کیریبین میں کارروائیوں اور امیگریشن پر سخت بیانات زیرِ بحث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی‘، نوبیل انعام پر وائٹ ہاؤس برہم
اس سال نوبیل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مشادو کو ملا، جنہوں نے ایوارڈ کو جزوی طور پر ٹرمپ کی حمایت کے نام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں