فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیو، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشت گرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز کو گرفتار کیا، فیصل آباد سے دہشت گرد دانش کو دھر لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں، جبکہ بھارت سے آپریٹ ہونے والی عادل نام کی فیس بک آئی ڈی کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سکھ دیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا ہے، دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی گیا ہے

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ:

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھارتی پراکسی، فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کی اور 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ‘عزم استحکام’ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
  • لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے، را کے 12  دہشت گرد گرفتار
  • ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے 364آپریشن
  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ پنجاب بھر سے 24 دہشتگرد گرفتار
  • لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں سے 24 دہشتگرد گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی
  • سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے پنجاب میں 364 آپریشن، 24 دہشت گرد گرفتار
  • سندھ کی تقسیم کی باتیں ایم کیو ایم خود کو زندہ رکھنے کیلئے کر رہی ہے، ناصر حسین شاہ
  • عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری