لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را  کے 12  دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، ائی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن  بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برامد ہوئی۔

فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ،عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز  جب کہ فیصل آباد سے دانش شامل ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ بہاولپور سے گرفتار  فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب،  ہاشم ، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے عادل نامی ایک فیس بک ائی ڈی جو کہ انڈیا میں را اپریٹ کر رہی تھی کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا، فتنہ الہندوستان  کا دہشت سکدیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب  تبدیل کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار فتنہ الہندوستان  کے دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی، فتنہ الہندوستان  کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ۔ائی ای ڈی بم 7.

.ڈیٹونیٹر 2.حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ ۔موبائل نقدی اور اسلحہ برامد کیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی پنجاب نے فتنہ الہندوستان ترجمان سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں دہشت گردوں کے نے کہا کہ

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار