لاہور: ڈولفن اسکواڈ کا سنڈے ا سپیشل آپریشن، 44 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) ڈولفن سکواڈ نے چھٹی کے روز سنڈے اسپیشل گرینڈ آپریشن کیا، جس میں جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ کرنے والے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے 44 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور دیگر علاقوں سے 42 ون ویلرز کو حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی میں ملوث 2 ملزمان کو فیکٹری ایریا اور شیراکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئیں۔ گرفتار شدہ ملزمان کو کارروائی کے بعد فیکٹری ایریا، شیرا، ہربنس پورہ اور دیگر متعلقہ علاقوں میں تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپا، ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی کال سینٹر سے ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکائونٹ ہیک کرلیتے تھے، تفصیلات کے مطابق یشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپا مار کر ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔کارروائی بڑا بخاری میں ایک فلیٹ پر کی گئی ہے، جسے منظم کارروائیوں کے لیے جواد خان نامی ملزم نے لے رکھا ہے تاہم وہ بیرون ملک فرار ہے۔