غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپا، ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی کال سینٹر سے ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکائونٹ ہیک کرلیتے تھے، تفصیلات کے مطابق یشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپا مار کر ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔کارروائی بڑا بخاری میں ایک فلیٹ پر کی گئی ہے، جسے منظم کارروائیوں کے لیے جواد خان نامی ملزم نے لے رکھا ہے تاہم وہ بیرون ملک فرار ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ تیسرا ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلےے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہٹڑی پولیس نے دوران گشت مال پیڑی لنک روڈ کے قریب سے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکا، پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر
ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دو ملزمان مظہر علی اور ممتاز علی مستوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی، جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے دو نوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلےے سول اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان پیٹرول پمپ پر ڈکیتوں سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔