امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ایش لینڈ میں ایک ریکون شراب کی دکان میں داخل ہوا اور زیادہ شراب پینے کی وجہ سے نشے میں دھت ہوگیا اور شراب کی بوتلیں زمین پر گرا دیں۔

 شراب خانےکا عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب دکان کھولتے ہی انہیں باتھ روم کے فرش پر نشے میں دھت ایک ریکون بے ہوشی کی حالت میں ملا۔

یہ واقعہ تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے بعد پیش آیا جب اسٹور کے ملازمین دکان واپس لوٹے اور انہیں تباہ شدہ بوتلیں، شراب سے بھرا فرش اور پھر باتھ روم میں ایک ریکون ملا جو ٹوائلٹ اور ڈسٹ بن کے درمیان پڑا تھا۔

حکام کے مطابق ریکون دکان کی چھت کی ٹائل توڑ کر اندر گھسا اور پھر پوری دکان میں گھومتا رہا جس کے دوران اس نے متعدد بوتلیں توڑ دیں اور بہتی ہوئی شراب پی کر بے ہوش ہوگیا۔

اینمل کنٹرول افسر سمانتھا مارٹن نے موقع پر پہنچ کر جانور کو ہینوور کاؤنٹی اینمل پروٹیکشن اینڈ شیلٹر منتقل کیا۔ ان کے مطابق ریکون چند گھنٹے سونے کے بعد مکمل طور پر ہوش میں آگیا اور خوش قسمتی سے اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔ جس کے بعد اسے محفوظ طریقے سے جنگل میں واپس چھوڑ دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد

کراچی:

کراچی: ڈیفنس پولیس نے فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سے 3 فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ سے 3 زخمی ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیرکو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دیگر ساتھی ماجد سلطان اور ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک سفید رنگ کی کرولا کار، چار موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، ایک نائن ایم ایم پستول اور دو تیس بور پستول برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور کئی مقدمات میں مفرور بھی تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی تفصیل کے ساتھ چیک کیا جا رہا ہے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف مختلف شہروں میں کارروائیاں
  • پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی، 564 اسمگل شدہ موبائل برآمد
  • اے این ایف کا منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • مودی اور ٹرمپ کی گلے ملنے کی حکمتِ عملی سرد خانے میں ہے، جے رام رمیش
  • امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا
  • ’شرابی‘ ریکون دکان میں گھس کر کئی بوتلیں چٹ کرگیا، طویل ہینگ اوور
  • لاہور: پولیس نے شہری کے گرنے والے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے واپس لوٹا دیے