Jasarat News:
2026-07-24@01:17:25 GMT

ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 کارندے گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس پولیس نے وائٹ کرولا گینگ سے مقابلے کے دوران 3زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے ڈیفنس فیز 7میں بروقت اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے سفید کرولا استعمال کرنے والے بدنامِ زمانہ کرولا گینگ کے پانچ ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کرولا کار برآمد ہوا، گرفتار ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ابراہیم اور ماجد کو بھی مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے جو کراچی میں آکر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان ائرپورٹ،کینٹ اسٹیشن، شاپنگ سینٹرز کے اطراف وارداتیں کرتے تھے۔ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والی کار بھی پنجاب سے رینٹ پر حاصل کی گئی، ملزمان کی جنازے کے دوران شہریوں کی جیبوں سے موبائل نکالنے کی سی سی ٹی وی موجود ہے، ملزمان موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کو تبدیل کر کے فروخت کرتے تھے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا