گرفتار ملزمان موبائل فونز کی آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم آئی تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ہونے والے کرولا گینگ کے کارندوں نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گروہ پنجاب سے کراچی وارداتیں کرنے کیلئے آیا تھا۔ کرولا گینگ چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر نکلا۔ ملزمان شہر کے مصروف ترین مقامات کو اپنا ہدف بناتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمام گرفتار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ وہاں بھی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی پنجاب سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی اور کراچی میں اس ہی گاڑی پر وارداتیں کی جا رہی تھیں۔

دوران تفتیش ملزمان کی متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موبائل فونز کی آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم آئی تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ واضح رہے 3 روز قبل پولیس مقابلے کے بعد ڈکیتی کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کار برآمد کی گئی۔ پولیس کی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موبائل فونز کی آئی ایم آئی گرفتار ملزمان کرولا گینگ

پڑھیں:

کینٹ پولیس کی کارروائی، گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار

کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گینگ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا۔ گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے چرائے گئے 05 لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔

گینگ جڑواں شہروں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور چوری کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا، زیر حراست افراد پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کرتے تھے۔

کینٹ پولیس نے سینکٹروں سی سی ٹی فوٹیجز کا جائزہ لیا، بہترین تفتیش کرتے ہوئے گینگ کے رکن کے جوتوں سے اسے ٹریس کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ، خفیہ اطلاع پر کارروائی، 564 اسمگل شدہ موبائلز، 1 ٹیمپرڈ گاڑی ضبط
  • کراچی ٹول پلازہ کے قریب کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور گاڑی برآمد
  • راولپنڈی؛ انڈے سپلائی کرنیوالی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ’کرولا گینگ‘ کے سنسنی خیز انکشافات
  • کراچی، بدنام زمانہ کرولا گینگ کے 5 خطرناک ملزمان گرفتار
  • نیو کراچی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں شہریوں سے موبائل چھین کر آن لائن فروخت کرنے والا منظم ڈکیت گروہ گرفتار
  • کینٹ پولیس کی کارروائی، گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار