بگ باس 19 اپنے اختتام کو پہنچا، جیتنے والے گورو کھنّہ کو کتنی انعامی رقم ملی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے 19ویں سیزن کا اختتام ہو گیا جس میں ٹی وی اسٹار گورو کھنہ نے فتح حاصل کی۔ انہوں نے فرحانہ بھٹ، تانیہ متل، پرنت مور اور امل ملک کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی اور 50 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی جیتا۔
3 ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس سیزن میں سخت ٹاسکس، جذباتی موڑ، حکمت عملی اور جھگڑوں نے ناظرین کو محظوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے سو کروڑ لے رہے ہیں؟ حیران کن انکشاف
گورو کھنہ بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں اور گزشتہ بیس سالوں سے متعدد سیریلز میں جلوہ گر رہے ہیں جن میں میری ڈولی تیرے آنگنہ جیون ساتھی، ہمسفر زندگی کے، دل سے دیا، پریم یا پہیلی اور چندرکانتا شامل ہیں۔ وہ اسٹار پلس کے ہٹ شو انوپما کے ذریعے عوامی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
بگ باس 19 میں گورو کا رویہ محتاط، مستحکم اور ذہنی طور پر مضبوط رہا۔ انہوں نے غیر ضروری تنازعات سے گریز کیا اور اپنی ایمانداری اور اخلاقیات کو برقرار رکھا جو ان کی کامیابی کا بنیادی سبب بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیٹ سیل، مستقبل خطرے میں
اس سے قبل گورو نے اسی سال سیلیبریٹی ماسٹر شیف انڈیا کے پہلے ایڈیشن میں بھی کامیابی حاصل کی جس میں انہوں نے نکی تمبولی، تیجسوی پراکش، فیصل شیخ اور راجیوا ادیتیا کو شکست دی تھی۔
بگ باس 19 جو 24 اگست کو شروع ہوا میں مجموعی طور پر 18 شرکا شامل تھے۔ پانچ فائنلسٹ کے علاوہ باقی شرکا میں اشنور کور، ابھیشیک باجاج، کنیکا سدانند، ملتّی چہار، بسیر علی، آویز ڈاربر، شہباز بادیشہ، مردول تیوری، نہال چودھاسما، نیلم گیری، نٹالیا جانوسزیک، نگمہ میر جکر، اور ذیشان قادری شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بگ باس بگ باس 19 رئیلٹی شو بگ باس سلمان خان گورو کھنہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ رئیلٹی شو بگ باس گورو کھنہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔