ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کیا تبدیلیاں ہوں گی؟ سلمان آغا نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔
پی سی بی پوڈکاسٹ کے 67ویں ایڈیشن میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے خصوصی شرکت کی جس میں اپنے اس مقام تک پہنچنے کے سفر، قیادت کے تجربات اور 2026 کے اہم سیزن کی تیاریوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔
سلمان علی آغا نے حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے سہ ملکی سیریز جیتی اور مسلسل ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ثابت کیا ہے کہ وہ بالآخر کامیابی کی درست پٹری پر سوار ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے لیے کھلاڑیوں کو ان کے کردار واضح ہو چکے ہیں، کمبینیشن مضبوط ہے اور اگلے چھ میچز ٹیم کے اعتماد کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
سلمان آغا نے اپنی دوستی اور پیشہ وارانہ تعلق پر بھی کھل کر بات کی۔
انہوں نے بابر اعظم کو ایسا بہترین دوست قرار دیا جو ہمیشہ مشورہ دیتا ہے، خود کا بھرپور تجزیہ کرتا ہے اور سننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کپتانی کے حوالے سے انہوں نے اعتراف کیا کہ بیٹنگ اور لیڈرشپ کو ساتھ لے کر چلنا ایک چیلنج ہے، مگر وقت کے ساتھ انہوں نے اس دباؤ کو سنبھالنا سیکھ لیا ہے۔
سلمان آغا نے اپنے جنون، سخت محنت اور اپالو کلب لاہور سے اپنے سفر کے آغاز کی جدوجہد یاد کی اور اپنے بچپن کے کوچ ملک سرور محمود کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی شخصیت اور کیرئیر کی بنیاد مضبوط کی۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ 2026 اور اس کے بعد پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا ان کا مقصد ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مضبوط، مستحکم اور فعال جمہوریت کیلئے عوام کی بھرپور شرکت ناگزیر:ایاز صادق
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے جس کے ذریعے عوام نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ملک کی سمت اور مستقبل کا تعین بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد عوام کی رائے پر ہے اور عوام اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے اپنے نمائندوں کو اعتماد کا ووٹ دے کر ایوانوں تک پہنچاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا آئینی حق اور جمہوریت کو مستحکم بنانے کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ووٹ کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔