data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان کم ہے اور ٹیم کا موجودہ کمبی نیشن ہی برقرار رہے گا۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے رولز دے دیے گئے ہیں اور وہ انہی رولز کے مطابق کھیلیں گے۔ ورلڈ کپ سے پہلے چھ میچز باقی ہیں جن میں ٹیم کو تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہوگا۔

قومی کپتان نے کہا کہ چھ میچز میں بڑی تبدیلی ممکن نہیں کیونکہ گزشتہ چھ ماہ سے یہی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں اور اب رزلٹس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا مقصد 2026 میں ٹی ٹوئنٹی اور 2027 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

سلمان علی آغا نے بتایا کہ یہ دونوں ورلڈ کپ جیتنا ان کے خواب ہیں اور اگر یہ خواب پورے ہوئے تو وہ بے حد خوش ہوں گے۔ اس وقت تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان ٹیم ان کی کپتانی میں ہی کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑی سری لنکا کی پچز کو اچھی طرح جانتے ہیں جبکہ نئے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا کی سیریز سے فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کے خلاف سیریز ٹیم کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی اور اسے سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم درست راستے پر ہے، مگر بہتری کی گنجائش ابھی باقی ہے اور جلد ٹیم ان مقامات تک پہنچ جائے گی جہاں سب کی توقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی گئی ہے اور اب باقی چھ میچز میں ٹیم اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان علی آغا ورلڈ کپ سے ٹی ٹوئنٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی