’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
لاہور:مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے 100 دن کے بعد خاموشی توڑ دی، اور گرفتاری کے بعد کے حالات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔
واضح رہے کہ جوئے کی ایپس کی تشہیر کیس میں ڈکی بھائی کو اگست میں لاہور ایئرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوتے وقت این سی سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں لاہور ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا تھا اور وہ 26 نومبر 2025 کو جیل سے باہر آئے تھے۔
ڈکی بھائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی خاموشیاں توڑ رہے ہیں اور انٹرنیٹ یہ سب کبھی نہیں بھولے گا۔ اتوار کو انہوں نے یوٹیوب پر کہا کہ یہ 100 دن زندگی کے سب سے مشکل ترین دن تھے۔
انہوں نے کہا، ”نیند کی کمی، شدید ذہنی دباؤ اور مستقبل کے خوف نے مجھے بے حد متاثر کیا۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں اور قانونی دباؤ نے بھی انہیں پریشان رکھا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران میری جسمانی اور ذہنی صحت بہت متاثر ہوئی ہے، تاہم گھر واپسی نے ایک ہمت اور سکون دیا ہے۔
ڈکی بھائی نے اپنی خاموشی کی وجہ یہ بتائی کہ وہ قانونی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتے تھے، اس لیے مناسب وقت تک صبر کیا۔ اب جب قانونی مرحلے کی ابتدائی کارروائی مکمل ہو چکی ہے، تو انہوں نے مداحوں کے ساتھ اصل صورتحال شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈکی بھائی نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے ان کا 23 روزہ ریمانڈ لیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے 23 منٹ میں سب بتادیا تھا، اور اپنے موبائل، لیپ ٹاپ اور تمام اکاؤنٹس کے پاسورڈ انہیں دے دیے تھے۔
اس سب کے باوجود بھی انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میرے تعاون کے باوجود مجھ پر تشدد کیا گیا اور گالیاں دی گئیں۔
ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ دوبارہ کام کے لیے پُرجوش ہیں۔ نئے عزم، مزید لگن اور توانائی کے ساتھ نیا کونٹینٹ بنانے اور آئندہ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار بھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا،بلوم برگ کا دعویٰ گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائیگا، محمود خان اچکزئی کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی نے کے بعد
پڑھیں:
سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی، دونوں نے خاموشی توڑ دی
بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا اور موسیقار پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی کے بارے میں کئی دنوں سے گردش کرنے والی افواہوں کے بعد، دونوں نے بالآخر اپنی خاموشی توڑی ہے۔
سمریتی مندھانا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کی شادی منسوخ ہو چکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو انتہائی پرائیویٹ رکھتی ہیں اور صرف اتنا بتانا چاہتی ہیں کہ شادی اب نہیں ہوگی۔
سمریتی کے اعلان کے فوراً بعد پالاش مچل نے بھی انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہیں اور بےوفائی کے الزامات بالکل درست نہیں ہیں۔ پالاش نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، لیکن جھوٹے بیانات نے انہیں شدید تکلیف دی ہے۔
پالاش نے اس دور کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا اور کہا کہ وہ اسے وقار کے ساتھ سنبھالیں گے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ جھوٹے اور الزام تراش مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی 23 نومبر 2025 کو سانگلی، مہاراشٹر میں طے تھی، مگر سمریتی کے والد کی طبیعت خراب ہونے اور بعد میں پالاش کی اسپتال منتقلی کے سبب دونوں نے میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز سے دور رہنا شروع کیا تھا۔