WE News:
2025-12-07@18:14:58 GMT

یوٹیوبر ڈکی بھائی نے 100 دن بعد خاموشی توڑنے کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

یوٹیوبر ڈکی بھائی نے 100 دن بعد خاموشی توڑنے کا اعلان کردیا

مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد آج اپنے فالوورز سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈکی بھائی، جو حال ہی میں غیر قانونی بڈنگ ایپس کے فروغ کے الزامات کے تحت جیل میں قید تھے، اب ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

ڈکی بھائی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، ‘100 دن۔ صفر الفاظ۔ آج، اتوار، شام 6 بجے یوٹیوب پر میں اپنی خاموشی توڑ رہا ہوں۔ اور انٹرنیٹ یہ کبھی نہیں بھولے گا۔’

100 days.

Zero words. Today, Sunday, 6PM on YouTube, I break my silence. And the internet won’t forget this.

— Ducky Bhai (@duckybhai) December 6, 2025

ان کے فالوورز اور سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جس میں ان کی واپسی اور طویل قانونی جدوجہد کے بعد انکشافات متوقع ہیں۔

اس سے قبل 26 نومبر کو ڈکی بھائی کو لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جوئے کی ایپ کی تشہیر کیس: لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی

اس سے قبل لاہور کی ایک مقامی عدالت نے فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا جس میں جج مجسٹریٹ نعیم وٹو نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ سعد الرحمان کو رہا کریں بشرطیکہ وہ کسی اور زیر التوا کیس میں ملوث نہ ہوں۔

ڈکی بھائی پر جوا کی ایپلیکیشن کو غیر قانونی طور پر پروموٹ کرنے کے الزامات عائد تھے جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کیس درج کیا اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کیں۔

مزید پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ: جسٹس فاروق حیدر نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی سماعت سے معذرت کر لی

ابتدائی طور پر یوٹیوبر کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا جب الزام تھا کہ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس جوا ایپ کی تشہیر کی تھی جس کے بعد حکام نے رسمی تفتیش کا آغاز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

NCCIA این سی سی آئی اے جیل ڈکی بھائی یوٹیوبر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این سی سی ا ئی اے جیل ڈکی بھائی یوٹیوبر ڈکی بھائی

پڑھیں:

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمشنر نے اعلان کردیا

بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13ویں عام انتخابات کا شیڈول 8 سے 15 دسمبر کے درمیان کسی بھی روز جاری کیا جائے گا، یہ بات اتوار کے روز الیکشن کمشنر ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

الیکشن کمشنر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ انتخابی شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری ہوگا، جو 8 سے 15 دسمبر کے درمیان آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور شیڈول اسی ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

فروری 2026 میں عام انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی روز

عبوری حکومت پہلے ہی اپنا انتخابی روڈ میپ جاری کرچکی ہے، جس کے تحت قومی انتخابات اور نیشنل چارٹر پر ریفرنڈم فروری 2026 کی پہلی ششماہی میں ایک ہی روز منعقد ہوں گے۔

پولنگ کے اوقات میں اضافہ

ثنا اللہ نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں پولنگ کے اوقات ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پولنگ صبح 7:30 پر شروع ہو کر شام 4:30 تک جاری رہے گی۔

سیاسی جماعتوں کی بھرپور انتخابی مہم کی تیاری

آئندہ انتخابات کو انتہائی اہم تصور کیا جارہا ہے، خصوصاً حالیہ سیاسی کشیدگی اور انتخابی اصلاحات کے مطالبات کے بعد مختلف سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم کی تیاری کررہی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کا اعلان آئندہ ماہ بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال پر گہرا اثر ڈالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ

دوسری جانب بیرون ملک مقیم ووٹرز کی رجسٹریشن بھی جاری ہے، جہاں ہزاروں افراد پوسٹل بیلٹ کے لیے رجسٹر ہورہے ہیں۔

ملکی سیاسی فضا میں گرما گرمی بڑھ چکی ہے اور بڑی سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منصوبے شیڈول کے اعلان سے قبل ہی ترتیب دینا شروع کرچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الیکشن کمشنر انتخابات انتخابی مہم بنگلہ دیش شیڈول

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی، قوم کے نام پیغام میں کیا کہا؟
  • غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمشنر نے اعلان کردیا
  • "ڈکی بھائی 100 دن بعد توڑیں گے خاموشی: شام 6 بجے ہونے والا اعلان خبروں میں ہلچل مچائے گا
  • ڈکی بھائی کا گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان
  • درختوں کے قتل پر اہل لاہور کی خاموشی
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول تاحال طے نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا
  • بھارت: نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے مفت ویزے کا اعلان کردیا
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا