بھارتی موسیقار اور ویمن کرکٹر کی شادی منسوخ کے جواب پر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
بھارتی موسیقار پالاش مچل اورویمن کرکٹر سمریتی مندھانا کی منسوخ شدہ شادی کی وجوہات بیان کرنے پر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔سمریتی مندھانا نے انسٹاگرام سٹوری میں بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی منسوخ ہوچکی ہے، انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو حد سے زیادہ پرائیویٹ رکھتی ہیں اور اسی لیے وہ صرف اتنا بتانا چاہتی ہیں کہ شادی نہیں ہو رہی۔سمریتی کے اعلان کے فوراً بعد پالاش مچل نے بھی انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے بےوفائی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بے بنیاد باتوں نے انہیں شدید تکلیف پہنچائی ہے۔پالاش نے اِس دور کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے وقار کے ساتھ سنبھالیں گے، انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹے اور الزام تراش مواد پھیلانے والوں کے خلاف ان کی ٹیم سخت قانونی کارروائی کرے گی۔واضح رہے کہ دونوں کی شادی 23 نومبر 2025 کو سانگلی، مہاراشٹر میں طے تھی، تاہم سمرتی کے والد کی طبیعت خرابی اور بعد میں پالاش کی ہسپتال منتقلی کے بعد دونوں میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز سے دور ہوگئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔