تکنیکی و آپریشنل وجوہات ،9 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اقصیٰ شاہد :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے کے نتیجے میں 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605،کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور145شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123،121 اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش
کراچی سے تربت جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501منسوخ ہوگئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی پرواز پی کراچی سے
پڑھیں:
سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل منسوخ کردی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں کی آمد و رفت کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آباد میں منسوخ کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو کل سبی پہنچایا جائے گا۔