کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن میں کھٹملوں کی بھرمار، ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ٹرین میں صفائی کی ناقص صورتحال نے مسافروں کو شدید پریشانی میں کر دیا ہے۔ ٹرین میں مبینہ طور پر کھٹملوں کی موجودگی نے نہ صرف آرام دہ اور محفوظ سفر کے سرکاری دعوؤں پر سوال اٹھا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گرین لائن کی بوگیوں میں کھٹملوں کی بھرمار کے باعث مسافر پریشانی کے عالم میں سفر جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 ہزار تک کا بھاری کرایہ ادا کرنے کے باوجود ٹرین کی حالت نہایت خراب ہے جس کے سبب نہ صرف آرام دہ سفر ممکن نہیں رہا بلکہ صحت کے لیے بھی سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔
کراچی سے مارگلہ اسٹیشن چلنے والی گرین لائن میں کھٹملوں کا ڈیرہ، مسافر چیخنے لگے ،مسافروں کا کہنا ہے کہ دس ہزار کا ٹکٹ خرید کر کھٹملوں کے درمیان سفر کروایا جارہا ہے، سرکاری اور نجی ٹرین منیجر ایک دوسرے پر ڈالنے لگے،ریلوے حکام سے بار بار رابطہ کرنے پر بھی جواب نہیں دیا جارہا، pic.
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) December 7, 2025
ایک صارف نے ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ٹرین میں یہ گند ہے تو اکانومی کلاس میں لوگوں کا کیا حال ہوگا؟
پاکستان کی سب سے پریمیم ٹرین گرین لائن میں سفر کر رہے ہیں اور صفائی کے حا لات چیک کریں۔۔اگر اس ٹرین میں یہ گند ہے تو اکونومی کلاس میں لوگوں کا کیا حال ہوگا؟@pakistanrail @MohUmair87 https://t.co/YxKv0rO5X1
— Aneeb Zaheer (@aneebzaheer12) December 7, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ انہوں نے بارہا سفر کیا ہے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کھٹملوں اور کاکروچوں سے تعارف نہ ہوا ہو۔ بزنس کیبن تک کاکروچ اور کھٹمل سے بھرے ہوتے ہیں اور کھانا انتہائی مہنگا اور کوالٹی تھرڈ کلاس سے بھی کئی درجے نیچے ہوتی ہے۔
بارہا سفر کیا ہے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کھٹملوں اور کاکروچوں سے تعارف نہ ہوا ہو۔ بزنس کیبن تک کاکروچ اور کھٹمل سے بھرے ہوتے ہیں۔ اور کھانا انتہائی مہنگا اور کوالٹی تھرڈ کلاس سے بھی کئی درجے نیچے۔
— Omi Virk (@OmiVirkk) December 8, 2025
متاثرہ مسافروں کے مطابق بارہا شکایات کے باوجود ریلوے حکام کی جانب سے کوئی فوری یا مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس دوران سرکاری اور نجی ٹرین منیجر ایک دوسرے پر ذمہ داری منتقل کرتے رہے جس سے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔
مسافروں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین لائن ٹرین میں فوری صفائی اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ انہیں محفوظ، معیاری اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گرین لائن
پڑھیں:
لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی فیملی ہراسانی پر فوری کارروائی، گرفتار
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کے مطابق، ایک اوورسیز پاکستانی کی فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، تاہم دوران سفر ڈرائیور نے فیملی کو ہراساں کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم طفیل کو عزیز بھٹی روڈ کے قریب ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دی۔ متاثرہ اوورسیز پاکستانی نے بھی لاہور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔