کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنیکا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کئے جانے کی کوئی مہر نہیں لگائی گئی، کوئی رسید بھی جاری نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا۔ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے 25 مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ شکایت پر ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کیلئے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو بلاجواز پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، تمام سفری دستاویزات کے باوجود پنجاب کے بجائے کراچی ائرپورٹ سے جانے پر ایف آئی اے نے زبانی اعتراض کیا۔
اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کئے جانے کی کوئی مہر نہیں لگائی گئی، کوئی رسید بھی جاری نہیں ہوئی، ایف آئی اے کی بلاجواز اور غیر قانونی کارروائی پر تحقیقات کرائی جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کراچی زون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، جو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے کمشنر تحفظات برائے اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے وفاقی محتسب کو پیش کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسافروں کو آف لوڈ وفاقی محتسب ایف آئی اے
پڑھیں:
مدینہ منورہ سے بھارت کے حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ
احمد آباد: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز نے احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق مدینہ منورہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو صبح تقریباً 11:30 بجے احمد آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب پرواز میں موجود ایک مسافر نے بم رکھنے کا دعویٰ کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسافر کی جانب سے بم کی اطلاع دینے کے بعد جہاز کے عملے نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا اور طیارے کو متبادل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، پرواز میں تقریباً 180 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جن کو بحفاظت اتر لیا گیا۔
سیکیورٹی ایجنسیوں نے طیارے اور ایئرپورٹ میں مکمل تلاشی لی، تاہم کوئی مشکوک شے نہیں ملی، بم کی دھمکی دینے والے مسافر کو تحقیقات کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔