ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
احمد منصور: سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری, وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا.
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے, ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں توسیع کا اطلاع 19 مارچ 2026 سے ہو گا.
نوٹی فکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے تحت جاری کیا گیا.
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی5سال کیلئے کی گئی ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نوٹی فکیشن جاری جاری کیا کی بطور
پڑھیں:
پنجاب کے اسکولوں میں سرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور:پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے سوموار 12 جنوری سے کھلیں گے۔