مریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اسلحے سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کی تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا گیا اسلحہ افغانستان میں امریکا کے چھوڑے اسلحے سے مماثلت رکھتا ہے، امریکا نے 2002ء سے 2021ء تک افغانستان کی تعمیر نوء پر 144.

7 ارب ڈالر خرچ کئے، 20 سالہ مشن استحکام اور جمہوریت لانے میں ناکام رہا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ٹی ٹی پی

پڑھیں:

امریکی وزیر دفاع پر دو مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ

امریکی وزیرِ جنگ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ اور کیریبین سمندر میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اس وقت مشکلات میں ہیں، ان کے خلاف دو الزامات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں کے ارکان ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہ انہوں نے خفیہ ملٹری انٹیلیجنس معلومات کو غیر مناسب انداز میں استعمال کیا ہے، ان پر دوسرا الزام یہ ہے کہ انہوں کیربین سمندر میں عام کشتیوں پر حملے کے احکامات دیے تھے، جس کی وجہ سے ان پر جنگی جرائم کا مقدمہ قائم ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کیریبن سمندر میں حالیہ امریکی مہم جوئی میں 22 مختلف حملوں میں 87 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ان حملوں کے حوالے سے اپنی وضاحت میں کہا تھا کہ یہ حملے منشیات لے جانے والی کشتیوں پر کیے گئے اور ان سے 25 ہزار امریکی شہریوں کی جانوں کو بچالیا گیا، تاہم ایوان میں ڈیموکریٹک کاکس کے سب بڑے اتحاد میں شامل 116 نمائندگان نے اپنی رائے میں کہا کہ ان غیر ضروری حملوں کی وجہ سے ہمارے محافظوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا جو ایک لاپرواہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کھجوروں کے استعمال سے صحت کو ہونے والے 6 بہترین فوائد
  • موضوع: افغانستان پاکستان مذاکرات۔۔۔۔ تازہ ترین صورت حال
  • امریکی وزیر دفاع پر دو مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ
  • امریکی صدر ٹرمپ کی نئی سیکیورٹی اسٹریٹیجی جاری، یورپ کو نشانے پر لے لیا
  • یورپ 2027 تک نیٹو کی دفاعی ذمہ داریاں سنبھال لے: امریکا
  • پی ٹی آئی کا فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پنجاب کو ناجائز اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ، ڈرافٹ تیار کرلیا گیا
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
  • امریکا: سفری پابندی 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کا فیصلہ