data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں تک کرنے کی تیاری کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں  کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کون سے ملک ہوں گے جن پر پابندیاں لگیں گی۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ سے متعلق خدشات کے باعث 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی جانب سے جمع کروائی گئی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا ہے، جس میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائی بھی شامل ہے۔

خبر کے مطابق یہ پابندی ان 19 ممالک کے افراد پر لاگو ہوتی ہے جنہیں جون میں پہلے ہی جزوی سفری پابندی کا سامنا تھا۔

ان ممالک کی فہرست میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اريتريا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر جون میں سب سے سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور جس میں چند استثناؤں کے ساتھ امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی بھی شامل تھی۔

فہرست میں شامل دیگر 19 ممالک، جنہیں جون میں جزوی پابندیوں کا سامنا تھا، میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینیزویلا شامل ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد، اب اڈیالہ جیل کے باہر تماشا نہیں لگانے دیں گے، حکومت

وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو تماشا نہیں لگانے دیں گے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اعظم نذیر تارڑ عطااللہ تارڑ عظمیٰ خان ملاقات پر پابندی وزیر اطلاعات وزیر قانون وفاقی حکومت

متعلقہ مضامین

  • کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا
  • پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول، گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانیوالے اسپورٹس ایونٹ میں شامل
  • دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری، کونسے بڑے نام شامل ہیں؟
  • امریکا کی سفری پابندی 19سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کی تیاری
  • امریکا کی مزید ملکوں کے شہریوں کے سفر پر پابندیوں کی تیاری
  • امریکا کا سفری پابندیوں کی فہرست مزید 30 سے زائد ممالک تک بڑھانے کا منصوبہ
  • امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست 19 سے بڑھا کر 30 ممالک تک کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد، اب اڈیالہ جیل کے باہر تماشا نہیں لگانے دیں گے، حکومت
  • امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دیں