بھارت کی نجی ایئرلائن انڈیگو نے ملک بھر میں 6 روز تک جاری رہنے والی پروازوں کی منسوخی اور بے نظمی کے بعد 610 کروڑ روپے کے ریفنڈ مکمل کردیے، اور متاثرہ مسافروں کو قریباً 3 ہزار سامان کی اشیا واپس کر دیں۔

یہ بات اتوار کو بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کی جانب سے بتائی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں فضائی سفر مفلوج، انڈیگو کی ہزاروں پروازوں کی منسوخی سے افراتفری

انڈیگو جو روزانہ قریباً 2300 پروازیں چلاتی ہے اور بھارت کے اندرونی فضائی سفر میں 65 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتی ہے، نے ہفتے کے روز 1500 پروازیں اور اتوار کو 1650 پروازیں چلائیں، جس کے نتیجے میں اس کے 138 میں سے 135 مقامات کے ساتھ فضائی روابط بحال ہو گئے۔

ایئرلائن کے سی ای او نے بتایا کہ انڈیگو کی آن ٹائم پرفارمنس 75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ ابتدائی مرحلے میں پروازیں منسوخ کرنا اس لیے ضروری تھا تاکہ مسافروں کو غیر ضروری طور پر ایئرپورٹس کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انڈیگو کو توقع ہے کہ 10 دسمبر تک اس کا پورا نیٹ ورک مکمل طور پر مستحکم ہو جائے گا۔

ایک ہفتے تک جاری ملک گیر تاخیر اور منسوخیوں کے بعد انڈیگو نے اپنی سرگرمیوں کی بحالی کا مرحلہ وار عمل شروع کر دیا ہے۔

سی ای او نے گروگرام کے آپریشنز کنٹرول سینٹر سے جاری ایک اندرونی ویڈیو پیغام میں کہاکہ ہم قدم بہ قدم معمول کی طرف واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں پائلٹس کو پروازوں کے درمیان 2 روزہ وقفہ دینے کا فیصلہ ملک کے فضائی نظام پر بھاری پڑ گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی سب سے بڑی فضائی ایئرلائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی

نئے قوانین کے نفاذ کے بعد سیکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انڈیگو بھارت پروازیں بحال ریفنڈ واپس نجی ایئرلائن وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیگو بھارت پروازیں بحال ریفنڈ واپس نجی ایئرلائن وی نیوز کے بعد

پڑھیں:

فلائٹ منسوخ، ایئرپورٹ پر مسافروں نے موسیقی سے کشیدہ ماحول کو خوشگوار بنایا

ممبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی مسلسل منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافر کافی پریشان تھے، لیکن ایک مسافر نے صورتحال کو خوشگوار لمحے میں بدل دیا۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے مشہور گانے ’’وہ لمحے’’ کی دھن پر گٹار بجاتے ہوئے زین رضا نے ایئرپورٹ کے انتظار گاہ میں موسیقی کی محفل سجائی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آس پاس بیٹھے مسافر موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور کچھ اسے اپنے فون پر ریکارڈ بھی کر رہے ہیں۔ زین رضا نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ فلائٹ کی تاخیر کے باعث انہوں نے ’’لائیو کنسرٹ‘‘ شروع کر دیا، اور ممبئی سے پٹنہ کا سفر ’’ممبئی سے پتا نہیں کب جائیں گے‘‘ میں بدل گیا۔
یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں وائرل ہو گئی اور لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا، ساتھ ہی ہزاروں لائکس اور تبصرے موصول ہوئے۔ صارفین نے اسے ’’اداس ماحول میں خوشگوار تبدیلی‘‘ قرار دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی نجی ایئر لائن انڈیگو کی فلائٹس کی مسلسل منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے ملک بھر کے مسافر شدید پریشان ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کےلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیگو کو خسارے کا سامنا
  • بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری خطرے میں! ریکارڈ توڑ تاخیر اور منسوخیوں نے بحران گہرا کر دیا
  • فلائٹ منسوخ، ایئرپورٹ پر مسافروں نے موسیقی سے کشیدہ ماحول کو خوشگوار بنایا
  • بھارت میں فضائی سفر مفلوج، انڈیگو کی ہزاروں پروازوں کی منسوخی سے افراتفری
  • انڈیگو بحران: بھارت کمرشل ایئرلائنز کے لیے قبرستان کیوں بن رہا ہے؟
  • بھارتی ایئرلائن کا بحران شدت اختیار کر گیا، 500 سے زائد پروازیں معطل
  • بھارت کی 500 سے زائد پروازیں متاثر؛ طیاروں کی قطاریں لگ گئیں؛ ہزاروں مسافر رُل گئے
  • بھارتی ایئر لائن میں پائلٹس کا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے
  • قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار