Nawaiwaqt:
2025-12-07@14:38:13 GMT

مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکرنے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنے کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی ہے۔پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔ ویڈیو میں عمیر عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔خیرپور پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
 
 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ملک کی برآمدات میں بہتری آئی، پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا؛ محمداورنگزیب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحہ: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیاہے ،ملک کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔

میڈیاذرائع کے مطابق انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تجارتی تیز اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ ہوا۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا 1.3 ارب ڈالر آر ایس ایف پروگرام موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فری لانسرز بلاک چین،اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آمدنی بڑھا سکتے ہیں، قطر کیساتھ ایف ٹی اے سے توانائی اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • شادی کی منسوخی، بے وفائی کے الزامات پر سمرتی اور پالاش نے خاموشی توڑ دی
  • ایبٹ آباد: 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانتاً رکھوانے والی میڈیکل افسر مبینہ طور پر اغوا
  • خیرپور میرس: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، اسکریننگ جاری
  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، وزیر خزانہ
  • ملک کی برآمدات میں بہتری آئی، پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا؛ محمداورنگزیب
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
  • یوٹیوبر رجب بٹ کی بھارتی ٹک ٹاکر سے فلرٹ کی ویڈیو وائرل
  • ’لابوبو ڈول‘ پر مبنی فلم بنانے کا منصوبہ، سونی پکچرز نے معاہدہ کرلیا