ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی۔
ڈکی بھائی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا اس ویڈیو کا مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی جسٹیفکیشن ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج تک اگر میرے کانٹینٹ سے نیگٹیولی امپیکٹ ہوا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو انٹرٹین کرتا رہوں اور کچھ نا کچھ نیا لاتا رہوں، ان کا کہنا تھا کہ اگر جانے انجانے میں مجھ سے ایسا کانٹینٹ اپلوڈ ہوا ہے جس سے نیگٹیولی امپیکٹ پڑا ہو یا کوئی ایسی پرومشن ہوئی ہے جس کا نیگٹیو امپیکٹ پڑا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھوں گا عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور میرے کیس کا جج صاحب جو بھی فیصلہ کریں گے میں اسے قبول کروں گا۔
ڈکی بھائی نے ویڈیو میں کہا کہ میں اس ویڈیو میں اپنی اور اپنی فیملی کا جو ساڑھے تین ماہ کا ایکسپیریئنس ہے وہ بتانے آیا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ 16 اگست 2025 کو جب میں سو کر اٹھتا ہوں تو میں بڑا خوش ہوتا ہوں کیونکہ ہم نے اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا ہوتا ہے اور سب مہمان آئے ہوتے ہیں دعوت کے بعد جب مہمان چلے جاتے ہیں تو ایک غیر ملکی ایونٹ میں شرکت کے لیے ہم پیکنگ میں لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیکنگ کے بعد جب ہم گھر سے نکلتے ہیں تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے اور یہی سے میرا برا وقت شروع ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوری قوم سے معافی انہوں نے کہا کہ ڈکی بھائی نے تو میں کے بعد کے لیے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔