پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول نوجوان اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید نے منگنی کرلی۔

اپنی جاندار اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے ذریعے کم وقت میں شائقین کے دل جیتنے والے خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی سے متعلق بتایا۔

انہوں نے ایک دلکش مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

کھلے میدانوں میں، روایتی پنجابی لباس پہنے دونوں نے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ خوبصورت کیپشن لکھا کہ ’ ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو‘۔

        View this post on Instagram                      

مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے جوڑے کو مسلسل مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سبینہ سید نے 2017 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور مقدر، یقین کا سفر، دوبارہ، ایک اور لو اسٹوری جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

وہ جلد ہی آنے والے ڈرامے نیلی کوٹھی میں بھی نظر آئیں گی۔

دوسری جانب، خاقان شاہنواز نے 2023 میں شوبز میں قدم رکھا اور مقبول ڈرامے یونہی سے شہرت حاصل کی۔

اس کے بعد وہ سکون، مائی ڈئیر سنڈریلا اور ویری فلمی میں بھی نظر آئے۔

دونوں اداکار پہلے بھی کلئیر شیمپو کی سوشل میڈیا مہم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے گئے، جن میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی بھی شامل ہے۔

منگنی کا خوبصورت فوٹو شوٹ:

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاقان شاہنواز

پڑھیں:

معروف پاکستانی ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کر گئے

اولمپئن ایتھلیٹ عبدالرشید میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اہل خانہ، کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے عبدالرشید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی۔ عبدالرشید نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ انہوں نے سیف گیمز 2004 میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ عبدالرشید 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن بھی رہے۔

متعلقہ مضامین

  • خاقان شاہنواز کی منگنی پر کہا گیا جملہ—’ہمارا تو ہوگیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو‘ وائرل!
  • سبینہ سید اور خاقان شاہنواز نے منگنی کرلی
  • ترکیے پاکستان میں ڈرونز کی تیاری، جنگی جہازوں کے پروگرام میں شراکت دار بنانے کا خواہاں
  • قُبول ہے سے سات پھیرے تک: سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی
  • ایشیز: آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 511 رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
  • معروف پاکستانی ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کر گئے
  • بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت سے ریلیف!
  • اُرمیلا سے محبت؛ ہدایتکار رام گوپال ورما کی پہلی بار لب کشائی
  • توثیق حیدر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی؛ وائرل ویڈیو پر نئی بحث شروع