پنجاب میں سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے 364آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پنجاب میں 364آپریشن کرتے ہوئے 24دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے میں 364انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ہیں، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد شاکر گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہائوالدین اوراٹک میں کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار 24دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔