تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں، تازہ حملوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمبوڈیا کے ساتھ متنازع سرحد کے نئے مقامات تک حملے بڑھا دیے ہیں۔ تھائی فوج کی جانب سے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ترجمان تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈین ملٹری نے ہتھیار اور فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ تھائی فوج نے اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد 2 مقامات پر حملے کیے ہیں، کمبوڈیا کے فوجیوں نے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کمبوڈین اور تھائی فوج میں مسلح جھڑپوں کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انور ابراہیم نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ تحمل کا مظاہرہ کریں، امن کے لیے رابطے برقرار رکھیں۔

گزشتہ روز دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ جولائی میں سرحدی تنازعے کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 5 دن تک جنگ جاری رہی تھی، ان جھڑپوں میں دونوں جانب 48 افراد ہلاک اور ایک اندازے کے مطابق 3 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے تھے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں اکتوبر میں کوالالمپور میں دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کمبوڈیا کے تھائی لینڈ کے درمیان تھائی فوج

پڑھیں:

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے کمبوڈیا کے سینئر وزیر کی ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملائیشیا کے دورے کے دوران تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم کے موقع پر رائل گورنمنٹ آف کمبوڈیا کے سینئر وزیر برائے خصوصی امور عالی نیک اوکھنا داتوک ڈاکٹر اوتھسمن حسن سے کوالالمپور میں سائیڈ لائن ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے معاشی روابط، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ اور پارلیمانی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • امن معاہدہ ناکام؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں دوبارہ شدید جھڑپیں شروع
  • تھائی لینڈ کا کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی علاقوں میں فضائی حملوں کا آغاز
  • چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے کمبوڈیا کے سینئر وزیر کی ملاقات
  • کراچی میں سندھ کلچرل ڈے پرنکالی گئی ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان تصادم
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
  • نئے ٹریفک آرڈیننس کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر آئی جی پنجاب کا ردِعمل
  • ہم ایران کیساتھ بہتر اور پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں، عراق
  • پابندی سخت، قیمتیں آسمان پر—ہیلمٹ مارکیٹ میں منافع خوروں کا راج
  • ایران اور پاکستان کے درمیان اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے  پر اتفاق