واٹس ایپ اپ ڈیٹس: سخت ترین سیکیورٹی سیٹنگز کا نیا آپشن بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر انتہائی سخت سیکیورٹی سیٹنگز لاگو کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھی: واٹس ایپ کو بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا، نیا قانون نافذ
میٹا کی ملکیت رکھنے والا یہ پلیٹ فارم اب ایک ایسا نیا پرائیویسی آپشن فراہم کر رہا ہے جو صارفین کو آن لائن خطرات کے خلاف بہت مضبوط تحفظ دیتا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کی معلومات دینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا اِنفو کے مطابق یوزرز کو اب متعدد سیٹنگز کو الگ الگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ صرف ایک بٹن دبا کر اپنی سیکیورٹی کو ’میکسیمم لیول‘ پر لے جا سکتے ہیں۔
اس فیچر کو آن کرنے کے بعد واٹس ایپ خودکار طور پر اپنی تمام مضبوط ترین سیکیورٹی خصوصیات فعال کر دیتا ہے اور یوزر کو کچھ بھی مینوئلی سیٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
صارفین جب چاہیں سخت سیکیورٹی موڈ کو بند بھی کر سکتے ہیں، لیکن ٹو ویری فکیشن اسٹیپ جیسے اہم حفاظتی فیچرز فعال ہی رہیں گے تاکہ اکاؤنٹ مکمل طور پر محفوظ رہے۔
اس نئے فیچر کے بعد واٹس ایپ مزید محفوظ ہو جاتا ہے، کیونکہ نامعلوم افراد کی جانب سے بھیجی گئی فائلیں بلاک ہوجائیں گی، لنک پری ویو بند ہوگا تاکہ فون کی ٹیکنیکل معلومات ظاہر نہ ہوں اور اجنبی نمبروں کی کالز خودکار طور پر میوٹ کر دی جائیں گی۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ یوزر کے لیے بڑی آسانی، اب بغیر نمبر سیو کیے بھی میسج کرنا ممکن، مگر کیسے؟
علاوہ ازیں گروپ چیٹ کی سیکیورٹی بھی سخت ہوجائے گی اور اب صرف وہی لوگ آپ کو گروپ میں شامل کر سکیں گے جو آپ کے کانٹیکٹس میں موجود ہیں۔ اس طرح ناپسندیدہ چیٹس سے بچاؤ ممکن ہو جائے گا۔
مزید یہ کہ آپ کی پروفائل تصویر، اسٹیٹس اور لاسٹ سین صرف وہی لوگ دیکھ سکیں گے جو آپ کے کانٹیکٹس میں محفوظ ہیں یوں اجنبی افراد انہیں نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی غلط استعمال کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب ہر کوئی آپ کو براہِ راست میسج نہیں بھیج سکے گا
فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا کے نئے ورژن پر موجود کچھ آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
واٹس ایپ واٹس ایپ سیکیورٹی فیچر واٹس ایپ محفوظ بنائیں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ واٹس ایپ محفوظ بنائیں واٹس ایپ سکیں گے کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا