بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی مکران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کوئٹہ:مکران ایک محفوظ، پُرامن اور پُرسکون سیاحتی مرکز کے طور پر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ سمیٹنے لگا۔پاکستان کے جنوبی ساحل مکران نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ گزشتہ مہینوں میں خصوصاً یورپ سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی تعداد بلوچستان کی پر امن شناخت مضبوط کرنے لگی۔لسبیلہ سے گوادر تک نیلی پٹی کنڈ ملیر، پسنی، ارماڑہ اور ہنگول کی طلسماتی قدرتی کشش مہمانوں کو متاثر کر رہی ہے۔سیاحوں نے بلوچستان کی مہمان نوازی، ثقافتی روایات اور مقامی لوگوں کی سادگی کو بے مثال قرار دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق رواں سال 400 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے مکران کا رخ کیا۔مقام حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی پر غیر ملکی سیاحوں نے تسلی کا اظہار کیا ہے، پولیس کی شاندار سیکیورٹی فراہم کرنے کے باعث غیر ملکی سیاح یہاں پر بلا خوف و خطر سفر کرتے ہیں۔ مقامی شہری نے کہا کہ یہ تاریخی مندر ہے جس کو غیر ملکی سیاح دیکھنے آتے ہیں اور پولیس ان کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔مکران میں ہر گزرتا دن اعتماد امن و ترقی کے نئے امکانات کو دنیا کے سامنے زیادہ نمایاں کر رہا ہے۔ عالمی برادری بھی بلوچستان کو امن پسند مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن خطہ کے طور پر تسلیم کرچکی ہے۔مکران اب صرف خوبصورت ساحل نہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: غیر ملکی
پڑھیں:
مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارانِ رحمت، مسجد نبویؐ اور گنبدِ خضریٰ پر خوبصورت مناظر
MADINAH:اللہ کی خاص رحمت کا نزول آج مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈالے اور گرج چمک کے ساتھ خوب جم کر بارش برسائی۔
مسجد نبوی شریفؐ میں بھی بارانِ رحمت خوب دھواں دھار ہوئی جس سے روضۂ اطہرؐ اور گنبدِ خضریٰ پر بارش کے قطرے برس کر روح پرور اور ایمان افروز مناظر پیش کر رہے تھے۔
بارش کے خوبصورت قطرے جب سبز گنبد پر گرے تو زائرین کی آنکھیں شکرِ الٰہی سے چمک اٹھیں۔
ہزاروں کی تعداد میں موجود زائرین نے سجدہ شکر بجا لایا اور اللہ تعالیٰ کا خوب شکر ادا کیا کہ اس نے اپنے حبیبؐ کے شہر کو ایک بار پھر اپنی رحمت سے نوازا۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم درجہ حرارت میں واضح کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے سردی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
محکمۂ موسمیات اور مقامی حکام نے مدینہ منورہ آنے والے زائرین سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ گرم کپڑے، جیکٹس اور دیگر ضروری لباس ضرور ساتھ رکھیں تاکہ اچانک سرد موسم سے محفوظ رہ سکیں۔