ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی، اہم ریاستی اداروں کے ڈیٹا اور حساس معلومات کے تحفظ کیلئے سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظر ثانی اور انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ عالمی معیار کی اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔
مصنوعی ذہانت کے دور میں سائبرحملوں اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے نمٹنے کےلیے وزارت آئی ٹی نے پاکستان کے سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ کا فیصلہ کرلیا، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظرثانی کی جائےگی۔ قومی ڈھانچے کےلیے نیا سائبر سیکیورٹی فریم ورک بنے گا۔ گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ بہتر بنانے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔
ایکس سروس مین سوسائٹی کا جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان
وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق نیشنل سائبرسیکیورٹی پالیسی میں عالمی معیارات کے مطابق اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سرکاری و نجی اداروں کے موجودہ سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر اور پیکا ایکٹ سمیت دیگر سائبر سیکیورٹی قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ مصنوعی ذہانت، بلاک چین، ڈارک ویب، کلاؤڈ کے مطابق تھریٹ انٹیلی جنس، رسپانس کا لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔ سائبر سیکیورٹی کیلئے ایجنسیوں کا باہمی مشاورتی فریم ورک بنایا جائے گا۔دستاویز کے مطابق سائبرسیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ اور معیار میں بہتری کیلئے عالمی کنسلٹنگ فرم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔
انارکلی کی تاریخی نیلا گنبد والی جگہ پر پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سائیکل مارکیٹ ختم ، خوبصورت پارک اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سائبر سیکیورٹی جامع آڈٹ کے مطابق جائے گا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ون کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔