ملک میں قومی سلامتی اور اہم ریاستی اداروں کے ڈیٹا و حساس معلومات کے تحفظ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت نے سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظرثانی اور ملکی سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل کے دوران عالمی معیار کے مطابق کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے دور میں سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور اس کے لیے ایک نیا سائبر سیکیورٹی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ کو بہتر بنانا اور مستقبل میں خطرات سے مؤثر نمٹنے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنا ہے۔
دستاویز کے مطابق، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی میں عالمی معیارات کے مطابق ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ سرکاری اور نجی اداروں کے موجودہ سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ پی سی اے ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
مزید برآں، مصنوعی ذہانت، بلاک چین، ڈارک ویب اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے حوالے سے تھریٹ انٹیلی جنس اور رسپانس کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اس ضمن میں مختلف ایجنسیوں کے مابین مشاورتی فریم ورک بھی قائم کیا جائے گا تاکہ معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ کارروائی مؤثر ہو سکے۔
حکومت نے اس آڈٹ اور معیار میں بہتری کے لیے عالمی سطح کی کنسلٹنگ فرموں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستان کے سائبر انفراسٹرکچر کو جدید اور محفوظ بنایا جا سکے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق جائے گا کے لیے

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن جنوری 2026 تک متوقع

ملک بھر میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے اور مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بڑے منصوبے تیزی سے تکمیل جانب گامزن ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی توسیع کا منصوبہ ستمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن جنوری 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کارگو چارجز میں 100 فیصد تک اضافہ کر دیا، فوری نفاذ

پی اے اے نے بتایا کہ اسکردو، گلگت اور چترال ایئرپورٹس پر پریسیشن نیوی گیشن سے متعلق فلائٹ پروسیجر جون 2026 تک نافذ کر دیے جائیں گے۔

’۔۔۔جس سے خراب موسم کے باعث پروازوں میں تاخیر اور منسوخی میں نمایاں کمی آئے گی۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور فیصل آباد میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس کی منصوبہ بندی جاری ہے، جبکہ اسکردو ایئرپورٹ کے فیز 2 اپ گریڈ اور منڈی بہاؤالدین جنرل ایوی ایشن ایئرڈروم کی توسیعی سرگرمیاں اگلے سال شروع ہوں گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری

کراچی ایئرپورٹ پر نئے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ریسکیو فائر اسٹیشن کے لیے مقامات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، جو فضائی ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی کو مزید موثر بنائیں گے۔

پی اے اے کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کو مزید محفوظ، جدید اور مؤثر بنانے کی سمت اہم پیشرفت ہیں، جن سے ملک بھر کے مسافروں کو بہتر اور عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکردو ایئر ٹریفک ایوی ایشن سیکٹر جناح انٹرنیشنل ڈیرہ اسماعیل خان رن وے علامہ اقبال انٹرنیشنل فائر اسٹیشن فیصل آباد کراچی ایئرپورٹ کنٹرول ٹاور گرین فیلڈ ایئرپورٹس لاہور

متعلقہ مضامین

  • ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
  • کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن جنوری 2026 تک متوقع
  • بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ 2025 میں پاکستان کی شاندار نمائندگی
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ
  • پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ، 7 ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز کی سرمایہ کاری
  • فلسطینی مزاحمت کا غزہ میں صہیونی ایجنٹوں کو 10 دن کا الٹی میٹم
  • فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اعزاز دے دیا
  • بلوچستان: کالعدم تنظیموں کے 300 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ