نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ، غیرملکی سیاحوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
بھارت کی سیاحتی ریاست گووا کے شہر اَڑپورا میں واقع ایک مقبول نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں متعدد سیاح بھی شامل ہیں۔ آگ گزشتہ شب تقریباً 12 بجے شمالی گووا کے علاقے اَڑپورا میں واقع کلب میں بھڑک اُٹھی۔وزیر اعلیٰ گووا پرمود سوانت نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت ثابت ہونے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: راجھستان: مسافر بس میں خوفناک آتشزدگی، 21 افراد جاں بحق، 16 زخمی
وزیر اعلیٰ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 سے 4 سیاح بھی شامل ہیں۔ 3 افراد جھلسنے سے جبکہ دیگر دم گھٹنے کے باعث جان سے گئے۔
بھارت میں ناقص تعمیرات، گنجان آباد علاقوں اور حفاظتی ضوابط پر عمل نہ ہونے کے باعث آتشزدگی کے واقعات عام ہیں۔ مقامی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی شبہ ایک سیلنڈر دھماکے کا ہے تاہم حتمی وجہ کے لیے مزید تحقیق جاری ہے۔
مقامی رکنِ اسمبلی مائیکل لوبو کے مطابق فائر بریگیڈ اور پولیس نے پوری رات امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اسی نوعیت کے مقامات کی فائر سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 55ہوگئی
بھارت میں حالیہ برسوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ مئی میں حیدرآباد کے ایک 3 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 17 افراد جان سے گئے، جبکہ اس سے ایک ماہ قبل کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
2024 میں بھی گجرات کے ایک تفریحی پارک میں لگنے والی آگ نے 24 جانیں لے لی تھیں، جہاں ناقص حفاظتی انتظامات اور راستے بند ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی سیاح نائٹ کلب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آتشزدگی سیاح نائٹ کلب
پڑھیں:
پشاور: عدالت کا ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم
ویب ڈیسک: پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تتنخواہ بند کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سات دسمبر 2024 سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔
مراسلے کے مطابق گواہان کو پیش ہونے کے لیے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے، ڈی جی ایکسائز کو بھی نوٹس جاری کیا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گواہان کے پیش نہ ہونے سے مقدمہ مزید طویل ہورہا ہے لہٰذا اکاؤنٹنٹ جنرل آفس ڈی جی ایکسائز سمیت دیگر اہلکاروں کی تتنخواہ بند کریں۔
Ansa Awais Content Writer