Express News:
2025-12-07@21:06:50 GMT

بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی مکران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

کوئٹہ:

مکران ایک محفوظ، پُرامن اور پُرسکون سیاحتی مرکز کے طور پر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ سمیٹنے لگا۔

پاکستان کے جنوبی ساحل مکران نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ گزشتہ مہینوں میں خصوصاً یورپ سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی تعداد بلوچستان کی پر امن شناخت مضبوط کرنے لگی۔

لسبیلہ سے گوادر تک نیلی پٹی کنڈ ملیر، پسنی، ارماڑہ اور ہنگول کی طلسماتی قدرتی کشش مہمانوں کو متاثر کر رہی ہے۔

سیاحوں نے بلوچستان کی مہمان نوازی، ثقافتی روایات اور مقامی لوگوں کی سادگی کو بے مثال قرار دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق رواں سال 400 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے مکران کا رخ کیا۔

مقام حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی پر غیر ملکی سیاحوں نے تسلی کا اظہار کیا ہے، پولیس کی شاندار سیکیورٹی فراہم کرنے کے باعث غیر ملکی سیاح یہاں پر بلا خوف و خطر سفر کرتے ہیں۔

مقامی شہری نے کہا کہ یہ تاریخی مندر ہے جس کو غیر ملکی سیاح دیکھنے آتے ہیں اور پولیس ان کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

مکران میں ہر گزرتا دن اعتماد امن و ترقی کے نئے امکانات کو دنیا کے سامنے زیادہ نمایاں کر رہا ہے۔ عالمی برادری بھی بلوچستان کو امن پسند مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن خطہ کے طور پر تسلیم کرچکی ہے۔

مکران اب صرف خوبصورت ساحل نہیں بلکہ بلوچستان کے روشن مستقبل اور اُبھرتی ہوئی عالمی شناخت بن رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غیر ملکی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، مریم نواز

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے۔

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ایٹم بم سے موٹرویز تک، بنیان مرصوص سے محافظ حرمین شرفین تک، اندھیروں سے روشنی تک ہر جگہ مسلم لیگ (ن) ہی نظر آتی ہے۔ میانوالی اور گجرات کے لوگ اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے لیکن اپنے شہر کے مسائل حل نہ کرسکے۔ میانوالی میں ترقی کی نشانیاں ڈھونڈنی پڑتی تھیں، پورا گجرات بارش کے پانی میں ڈوب جاتا تھا۔

مریم نوازشریف  نے کہا کہ ہم نے میانوالی میں سڑکیں، اوور ہیڈ بریج، اور گرین بس پراجیکٹس شروع کئے، گجرات میں 30 ارب روپے کی لاگت سے پورے شہر کا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال خیبختونخوا پر ایک ہی پارٹی نے بلا شرکت غیر حکومت کی اور صوبہ اب آثار قدیمہ نظر آتا ہے، 23 نومبر کو ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں سنا دیا کیونکہ جھوٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے۔ ہری پور میں شیر کے حق میں فیصلہ آنے کی وجہ نا اہلی کی تاریخ ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیر آباد کہہ کر(ن) لیگ کو ووٹ دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا ایک وزیراعلیٰ صوبائی سرکاری مشینری کے ساتھ وفاق پرحملہ آور ہوتا رہا، وزیراعلیٰ کے پی کے اڈیالہ کی بجائے اسپتالوں، اسکولوں کے سا منے جا کر بیٹھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا جامع آڈٹ اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ
  • ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
  • مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ، غیرملکی سیاحوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک
  • غزہ نسل کشی سے توجہ ہٹانے کیلیے اسرائیل خطے میں نئے بحران پیدا کر رہا ہے؛ شامی صدر
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، مریم نواز
  • بلوچستان: کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں
  • خوبصورت تفریحی مقام بٹہ کنڈی میں قومی جانور مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا
  • قائداعظم کی پڑ پوتی ایلا واڈیا پیرس کے ’لے بال‘ ایونٹ میں مرکز نگاہ بن گئیں