ایکشن پلان بنا ہوا ہے مگر مسئلہ ملکی بقا کا ہے، وزیر ریلوے کی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہی آلہ کار ہیں جو پہلے بھی الہ کار رہے۔ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہندوستان اور افغانستان پاکستان دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پہلے خفیہ طریقے سے مختلف تنظیموں کو سپورٹ کررہا تھا۔ اب کھلے عام سپورٹ کررہا ہے۔ بانی کےبہنیں بچے ہندوستان کے میڈیا پر بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض کیوں قرار دیا گیا، درست قرار دیا ہے۔ اینٹی قوت بنے جب سے پوری دنیا حملہ آور ہوئے جارہی ہے۔ آپ بیانیہ ایک شخص کے خلاف نہیں ملک اور اداروں کے خلاف بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ ایک شخص کے خلاف ہوتے تو شہدا کے جنازے پڑھتے۔ این یو ڈی میں جانے والوں کو غدار نہ کہتے۔ اپنے لوگوں کو جونیر میر جعفر اور میر صادق کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان بنا ہوا ہے ملکی بقا کا مسئلہ ہے۔ کے پی میں منشیات اسمگلنگ ہے اور وزیر اعلی اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا ہے۔ کے پی میں نہ پانی دیں نہ روڈز دیں ان کو کچھ نہ دیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ آپ ملک کے لیے دھیان کریں، اگر ملک کی طر ف نہ دیکھیں گے تو پھر اپکو دیکھ لیا جائے گا۔ گورنر راج لگنا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔