data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-3
سکھر (نمائندہ جسارت) سندھی کلچر ڈے کے موقع پر سکھر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے شہریوں کو ان کی عظیم الشان اور تاریخی سندھی ثقافت کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور دیگر قانون شکنی سے مکمل اجتناب کریں۔ایس ایس پی سکھر نے یومِ ثقافتِ سندھ کے حوالے سے منعقدہ تقریبات، ریلیوں اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شرپسند عناصر، مشکوک افراد اور مشتبہ حرکات پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اس سلسلے میں انچارج ڈی آئی بی کو ایک جامع اور موثر سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔مزید برآں، ایس ایس پی سکھر نے حکم دیا کہ تعلیمی اداروں، پریس کلبز اور دیگر اہم مقامات جہاں ثقافتی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں، ان کے اطراف میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، پولیس پکٹنگ اور دیگر تمام حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور دیگر

پڑھیں:

کراچی: شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ

—فیس بک ویڈو اسکرین گریب 

کراچی میں  شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے  پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا،  ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: یوم ثقافت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے
  • سکھرمیں سندھ ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا
  • کندھ کوٹ: سندھی میڈیا کی کال پر یوم ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا
  • قاضی احمد: سندھی ثقافتی دن کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں، قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا
  • سکھر: یوم سندھی ثقافت پر مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا
  • کراچی، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
  • کراچی، سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پولیس اور ایمبولینس پر پتھراؤ، متعدد افراد گرفتار
  • کراچی: ایف ٹی سی پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پتھراؤ، پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • کراچی: شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ