بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 3ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1500کلو حشیش برآمد،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان نیوی کے بحری جہاز یمامہ نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 500کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریبا 3ملین امریکی ڈالر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یہ کارروائی ملک کے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ نیوی باقاعدگی سے آر ایم ایس پی مشنز کے ذریعے قومی سمندری مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور علاقائی و بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سمندری سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی پاکستان نیوی کی غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل اقدامات اور سمندری تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر

پڑھیں:

پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی مشترکہ مشق ثمر الطیب کا انعقاد

کراچی (سٹاف رپورٹر) رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 ء کے بارھویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد بحری سکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بحری مشق ثمر الطیب 2025ء، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان1980 سے باقاعدگی کے ساتھ اس مشق کا انعقاد کر رہی ہیں، جبکہ اس کا گزشتہ ایڈیشن2023 ء میں عمانی سمندری حدود میں منعقد ہوا تھا۔ ثمرالظیب کا انعقاد

متعلقہ مضامین

  • بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی‘ 1500 کلو حشیش برآمد
  • وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی
  • پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو منشیات ضبط
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ امریکی ڈالر  کی منشیات ضبط
  • پاکستان نیوی کی کامیاب اینٹی نارکوٹکس کارروائی، 1500 کلو ہیروئن ضبط
  • پاکستان نیوی کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن، بحیرہ عرب سے 1500 کلو چرس برآمد
  • پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی مشترکہ مشق ثمر الطیب کا انعقاد
  • پاکستان نیوی اور عمان کی مشترکہ مشق کا انعقاد
  • امریکہ کی لبنان کو 90.5 ملین ڈالر مالیت کی فوجی گاڑیوں کی فروخت کی منظوری