اسلام آباد (طارق محمود سمیر)پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں علاقائی بحری سلامتی کی نگرانی کے دوران ایک اہم اینٹی نارکوٹکس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، جس کے نتیجے میں 1500 کلوگرام چرس تحویل میں لے لی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مقدار کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
پاک نیوی کے جہاز پی این ایس یمامہ نے کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ ہمہ وقت تیار اور فعال ہے اور علاقائی پانیوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے سدِباب کے لیے مسلسل نگرانی اور سیکیورٹی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاک نیوی نہ صرف قومی میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے بحری خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بھی فعال ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ پاک بحریہ منشیات کی ترسیل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے اور سمندری حدود کو محفوظ بنانے کے لیے ہر لمحہ چوکس رہتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈی جی اے این ایف کا نسٹ یونیورسٹی کا دورہ، انسدادِ منشیات آگاہی سیشن سے خطاب

ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انسدادِ منشیات آگاہی سیشن سے  خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل عبدالمعید ڈی جی اے این ایف کا کہنا تھا کہ منشیات نوجوانوں کی صحت و مستقبل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ طلبہ منشیات سے جڑی کسی بھی سرگرمی سے  مکمل گریز کریں اور  مستقبل محفوظ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این ایف ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سرگرم ہے۔ زمینی و فضائی و بحری راستوں پر آپریشنز جاری ہیں جبکہ منشیات کے خلاف جنگ قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں، خاندانوں اور نوجوانوں کو اہم قومی مہم میں  اے این ایف کا ساتھ دینا ہوگا۔

پرنسپل نسٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلیکٹ سڈڈیز میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے ڈی جی اے این ایف سے اظہارِ تشکر کیا اور نسٹ انتظامیہ نے منشیات کے خلاف اے این ایف کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی‘ 1500 کلو حشیش برآمد
  • منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر صدرِ مملکت کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو منشیات ضبط
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ امریکی ڈالر  کی منشیات ضبط
  • بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 3ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1500کلو حشیش برآمد،آئی ایس پی آر
  • پاکستان نیوی کی کامیاب اینٹی نارکوٹکس کارروائی، 1500 کلو ہیروئن ضبط
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
  • انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 60 کلو منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار
  • ڈی جی اے این ایف کا نسٹ یونیورسٹی کا دورہ، انسدادِ منشیات آگاہی سیشن سے خطاب