Jasarat News:
2025-12-08@03:56:20 GMT

سکھرمیں سندھ ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-11
سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سندھ ثقافت کا دن جوش و خروش کیساتھ منایا گیا، سکھر پریس کلب کے سامنے ثقافتی دن کا پنڈال سجایا گیا جہاں تمام دن مرد، خواتین اور بچے اجرک، ٹوپی اور پگڑی پہن کر لوک گیتوں پر جھومتے نظر آئے،دیابچوں نے آج اجرک کے خصوصی ملبوسات زیب تن کیے،نوجوان اور بزرگ ٹوپی، اجرک اور پگڑی کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے، بچے، نوجوان اور بزرگ روایتی اجرک، سندھی ٹوپی اور پٹکے زیبِ تن کیے ہوئے ریلیوں کا حصہ بنے رھے ، جبکہ شہر بھر کی فضا سندھی لوک گیتوں اور ثقافتی دھنوں سے گونج رہی۔یومِ ثقافت کا مرکزی پروگرام پریس کلب سکھر میں ھوا جہاں سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی سمیت سیاسی، سماجی تنظیموں کے رھنماؤں نے خطاب کیا۔ شہر کی شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ثقافتی رنگ نمایاں رھے اور ہر طرف تہذیبی ورثے کی خوبصورت جھلک دیکھنے میں آئی۔تقریبات میں شریک سیاسی، سماجی اور قوم پرست رہنماؤں ادریس جاگیرانی، نوید کھوسو، ڈاکٹر سعید اعوان، شیخ عدنان، اشفاق کھوسو، حماد کھوسو اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھی ثقافت بے مثال اور دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے۔ آج ہر زبان اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ سندھ کی ثقافت کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ثقافت کا

پڑھیں:

سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زراری

یوم ثقافت پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافتِ سندھ کے موقع پر سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے، جس کی دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر وفاقی اکائی کی ثقافتی شناخت کے تحفظ، احترام اور جشن کے پختہ عزم کو دہراتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی ثقافتی ترقی کو فروغ دینے، درخشاں روایات کے تسلسل اور اس امر کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی کہ ثقافتی وقار اور قومی ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو
  • خیرپور میں بھی ثقافتی دن جوش وخروش سے منایاگیا، تقریبات کا انعقاد
  • ٹنڈو جام پریس کلب کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد
  • کندھ کوٹ: سندھی میڈیا کی کال پر یوم ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا
  • کراچی، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
  • سندھ ثقافت ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے
  • سندھی ثقافت کا دن: صدر آصف زرداری کا رواداری اور قومی ہم آہنگی پر زور
  • سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زراری