کراچی: ایف ٹی سی پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پتھراؤ، پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی کے شارع فیصل پر جاری سندھی ثقافت کی ریلی کے دوران شرکا نے ایف ٹی سی کے مقام پر پولیس پر پتھراؤ کیا۔
پولیس نے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیلز کا استعمال کیا، تاہم اس دوران کچھ شرکا نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔
اس واقعے میں پولیس کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ ثقافت ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے
کراچی : شہر قائد سمیت صوبے بھر میں سندھ ثقافت ڈے منایا جا رہا ہے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے لوگ ریلیوں میں شریک ہیں۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ رنگ ونسل، زبان ومذہب سے بالاتر عوام سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ریلیوں اور تقریبات میں شریک ہیں۔کراچی میں شہر بھر سے ریلیا نکالی جا رہی ہیں جن کی منزل پریس کلب ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، بدین، کندھکوٹ، شکارپور، خیرپور، بدین، ٹھٹہ سمیت ہر شہر اور قصبے میں بھی ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ریلیوں کے شرکا بالخصوص نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ لوگ سندھی لوک گیتوں پر رقصاں ہیں اور مقررین اپنی تقاریر میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہیں۔یوم سندھی ثقافت پر وزیر اعلیٰ اور گورنر نے پیغامات جاری کیے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی کو زندہ رکھا، یہی سندھ کی شان ہے۔ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج امن، یکجہتی اور محبت کی تجدید کا دن ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج زبان اور دھرتی سے محبت کرنے والوں کیلیے حقیقی خوشی اور جشن کا دن ہے۔