آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء، 1046 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء مین کیمپس میں منعقد ہوا، یہ ایک اہم اور تاریخی موقع تھا جس میں 1046 گریجویٹس کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔
گریجویٹنگ بیچ میں780 طلبہ انڈر گریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور 07 پی ایچ ڈی گریجویٹس شامل تھے۔
اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو تھے، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، بانی اخوت فاؤنڈیشن مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔
آئی بی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو اس قابلِ فخر کامیابی پر مبارکباد پیش کی، جو ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر زیدی نے کہا کہ آج آئی بی اے ایک متنوع علمی برادری ہے، جس میں اساتذہ اور طلبہ مل کر بہتر علم اور ہر گریجویٹ کی بہتر تشکیل کے لیے کام کر رہے ہیں،
ان کا کہنا ہے کہ آئی بی اے کا مقصد بہترین طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے اور ہماری ذمے داری ہے کہ پاکستان کے بہترین ذہنوں کو یہاں بہترین تعلیم فراہم کی جائے۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے آئی بی اے کو ایک ایسے ادارے کے طور پر سراہا جس نے شاندار نوجوان تیار کیے جن کی تربیت کی، رہنمائی کی اور انہیں ان کے بہترین روپ تک پہنچنے میں مدد دی۔
انہوں نے کہا کہ آج ان نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے، یہ ایک نئے سورج کے طلوع ہونے اور ایک اہم سنگِ میل کے حاصل ہونے کا اعلان ہے۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ اُن کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ ایک ایسی تقریب کا حصہ ہیں جو اعلیٰ تعلیم، قابلیت اور روشن مستقبل کے خواب کو سراہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی بی اے کراچی طویل عرصے سے پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جو کہ علمی معیار، جدت اور مستقبل کے قائدین کی تربیت کے لیے معروف ہے، اے اے سی ایس بی ایکریڈیٹیشن اسے دنیا کے بہترین بزنس اسکولز کی صفِ اوّل میں شمار کرتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی بی اے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔