2025-10-04@20:05:43 GMT
تلاش کی گنتی: 4211
«آئی بی اے»:
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے ان اور ان کے خاندان کو فراہم کی جانے والی تمام سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا “وفاقی حکومت کی وزارتِ داخلہ نے مجھ سے، میرے والد اور خاندان سے تمام سیکیورٹی اہلکار واپس بلا لیے ہیں۔ اگر مجھ یا میرے خاندان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔” انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں۔“میں اب اپنی ذاتی اور سلالارز...
ریاض:۔ سعودی عرب کے گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ نے رواں ماہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا ایک مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشترکہ طور پر ڈیجیٹل حل تیار کیے جا سکیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران سامنے آیا، جہاں انہوں نے ریاض میں سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تحت دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔وزیر آئی ٹی نے ریاض میں گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سی ای او یحییٰ بن صالح المنصور سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور افرادی...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد تک نان اسٹاپ فلائٹس چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلانسوشل میڈیا پر کیا گیا، جسےتاریخی واپسی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انتظار ختم ہوا، ہم ایک بار پھر پیاروں کو قریب لا رہے ہیں۔ اس پیش رفت سے ایک روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اطلاع دی تھی کہ پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت مل چکی ہے۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے PIA کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اورتھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ ملنے کے بعد یہ اجازت...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا، پروازیں کب شروع ہوں گی؟ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن رواں ماہ برطانیہ کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ تاہم اس وقت کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔ پی آئی اے کو حال ہی میں برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اور تھرڈ کنٹری آپریٹر کی...
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400 ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا، بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل...
سعودی عرب کے ’گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ‘ نے رواں ماہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا ایک مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشترکہ طور پر ڈیجیٹل حل تیار کیے جا سکیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران سامنے آیا، جہاں انہوں نے سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تحت دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔ یہ بھی پڑھیں: لوگ رشتے بنانے اور بگاڑنے کے لیے اے آئی سے مشورے کیوں لے رہے ہیں؟ وزیر آئی ٹی نے ریاض میں گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سی ای او یحییٰ...
ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی اس جوڑے کی ویڈیوز حذف کر دیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز اے آئی بالی وُڈ عشق نامی یوٹیوب چینل پر موجود تھیں جنہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔ ان ویڈیوز میں مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو مصنوعی انداز میں قابلِ اعتراض یا رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چینل پر موجود 259 ویڈیوز میں بعض مناظر میں مشہور شخصیات کو بوس و کنار کرتے یا نجی لمحات میں دکھایا گیا تھا۔ یوٹیوب کے مطابق شکایت سامنے آنے اور ہرجانے کے نوٹس کے بعد مذکورہ چینل تخلیق...
ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ٹیم نے انجام دی۔ کارروائی کے دوران گرفتار افراد کی شناخت عبدالواسع اور دانیال خضر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو شاہراہِ فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں ملوث تھے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجواتے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ...
بالی ووڈ اسٹار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اے آئی پر مبنی مواد کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے جوڑے کی سینکڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ویڈیوز مختلف چینلز پر موجود تھیں اور ہٹائے جانے سے قبل تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ ویوز حاصل کرچکی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟ ایشوریا اور ابھیشیک نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیوب اور گوگل کی پالیسیز تیسرے فریق کو مواد شیئر کرنے اور اسے اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں جو کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک اہم اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر کی گئی، جس کے تحت انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی سمندر کے راستے پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا۔ وہ شہریوں کو جیوانی کے راستے ایران اور عراق پہنچانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری ایک متاثرہ شخص کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس کو ملزم نے عراق میں ملازمت دلوانے کا وعدہ...
سٹی42: این اے 120 اور پی پی 151 سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ صدر صرافہ یونین جلو موڑ اعجاز احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ سابق کونسلر وارڈ نمبر ایک اسلم بھٹی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔ شمولیتی تقریب میں سابق صدر واہگہ ٹاؤن یوسف لدھڑ، راشد کرامت بٹ، چودھری یعقوب اور سابق جنرل سیکرٹری واہگہ ٹاؤن سید جبران حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج تقریب میں موجود رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے برطانوی آپریشن کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز 25 اکتوبر سے روانہ ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند، اسلام آباد آپریشن جاری رہے گا ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ یہ پروازیں ہفتے اور منگل کے روز چلیں گی۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے پرواز دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، جبکہ مانچسٹر سے واپسی کی پرواز شام 7 بجے روانہ ہو کر اگلی صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق...
—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال اب معمول کے مطابق ہے، سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ موسمیاتی شدت سے ایک ادارہ نہیں نمٹ سکتا: ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون کا ساتوں اسپیل جاری ہے،...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں خاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد ،پشاور،لاہوراور اٹک میں منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جب کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں اپریٹ کرے گی۔ پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد رکن میر جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت 2 ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ میر جہانزیب مینگل کی جانب سے شوکاز نوٹس پر غیر تسلی بخش جواب، پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں، اور صوبائی اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے پارٹی مؤقف کی نمائندگی نہ کرنے پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ میر جہانزیب مینگل نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر کے اس ایکٹ کی مخالفت اور پارٹی کے بیانیے کی حمایت سے گریز کیا، جو ان کی ذمہ داری...
اشرف خان: پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا۔پی آئی اے کے برطانوی آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا،قومی ایئرلائن پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی جوہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی جبکہ مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل کرکے اسکیم کے پرائیویٹ رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے انٹراکورٹ اپیل پر حکم امتناع جاری کیا۔ سی ڈی اے کے چیئرمین، ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر لینڈ کو نوٹس جاری کیے گئے، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سروے ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔ سنگل بینچ نے 12 ستمبر کو سات روز میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا، تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ پلاٹ 2018 میں بیٹے کے نام...
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ صوبے کے 27 اضلاع میں سروے شروع ہوچکا ہے، سروے کے بعد ڈیٹا کی جانج پڑتال ہوتی ہے، نادرا سے شناختی کارڈ چیک کیے جاتے ہیں اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک کے محکمے کا ڈیٹا دیکھا جاتا ہے کہ کس کے پاس کتنی زمین یا مال مویشی تھے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس عمل سے گزارنے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جو پابندیاں لگیں، اب وہ ختم ہونے جا رہی ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے...
اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل کرکے اسکیم کے پرائیویٹ رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے انٹراکورٹ اپیل پر حکم امتناع جاری کیا۔سی ڈی اے کے چیئرمین، ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر لینڈ کو نوٹس جاری کیے گئے، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سروے ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔ سنگل بینچ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن )9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے سابق این ایم اے عبداللطیف چترالی نے گرفتاری دے دی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو نے عبدالطیف چترالی کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جج طاہر عباس سپرا نے ملزم کے سرنڈر کرنے پر ریمارکس دیے کہ لطیف صاحب آپ نے بلاوجہ اتنی دیر کردی مگر بہت اچھا کیا جو یہاں پیش ہوگئے۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ عبداللطیف چترالی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ متعلقہ عدالت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریل نظام کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات ابوظہبی میں منعقدہ گلوبل ریل اینڈ انفراسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزی بیشن کے موقع پر ہوئی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے یو اے ای حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ عالمی ایونٹ تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے خاص طور پراتحاد ریل پروجیکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (اسپورٹس ڈیسک)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) فائنلز کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ فائنلز کے ناقابل شکست ٹینس اسٹار کو 50 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ملیں گے، یہ انعامی رقم رواں برس یو ایس اوپن مینز اینڈ ویمنز ایونٹ سے تھوڑی زیادہ ہے۔ کارلوس الکاریز اور ارینا سبا لنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 50 ، 50 لاکھ ڈالرز ملے تھے جبکہ گزشتہ برس اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے پر یانک سنر کو 48 لاکھ 81 ہزار 100 ڈالرز انعامی رقم ملی تھی۔فائنل کی مجموعی ریکارڈ انعامی رقم 15.5 ملین ڈالرز ہے۔ منتظمین نے ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کیلئے بھی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دودھ ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرزاور صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت دودھ کا معیار چیک کرنے کے بعد مقرر کی جاے گی۔ کمشنر نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلیے متعلقہ محکموں اور صارفین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے دودھ کے نمونوں کا معیار چیک کرے گی۔ کمیٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں بیورو آف سپلائی فوڈ اتھارٹی، ویٹ اینڈ میز رزکے افسران...
ویب ڈیسک : پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازیں رواں ماہ سے بحال کی جارہی ہیں۔ ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہوسکی ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لندن اوربرمنگھم کے لیے بھی سروسزشروع ہوں گی۔ حماس اتوار تک معاہدہ قبول کرلے ورنہ سب مارے جائیں گے، ٹرمپ کی ڈیڈلائن پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔اعلان میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ’ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ (ایف او پی) جاری کیا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی پروازوں کے آغاز کے لیے آخری دستاویز ہے۔’ بالفور ڈیکلریشن میں اسرائیلی ریاست کے قیام کا ذکر نہیں تھا، برطانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ آرتھر بالفور کے پڑپوتے کا انٹرویو میں انکشاف...
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے آج صبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔ ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجنئیرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل کی لیکیج کا مسئلہ آرہا ہے۔ پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی طیارے کی خرابی دور نہ کرسکا جبکہ...
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کے لیے آخری دستاویز تھا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟ بیان کے مطابق پی آئی اے کو پہلے ہی تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی...
اس سال کے اوائل میں شیفیلڈ کی رہائشی ریچل (فرضی نام) کو ایک شخص کے ساتھ تعلقات پر وضاحت کرنے کے لیے بات کرنی تھی لیکن انہوں نے اپنے دوستوں یا دیگر قریبی افراد کو شامل کرنے کے بجائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے رجوع کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاکھوں ملازمتیں مصنوعی ذہانت کے نشانے پر، کون بچ پائے گا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریچل نے بتایا کہ وہ کافی پریشان تھیں اور رہنمائی چاہتی تھیں لیکن اس معاملے میں اپنے دوستوں کو شامل نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ خاتون نے اوپن اے آئی کے ماڈل چیٹ جی پی ٹی سے رابطہ کیا۔ وہ ان کے مطابق ایک حوصلہ افزا اور تھراپی جیسی زبان میں ان سے گویا ہوا...
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری کردیا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ 27 اضلاع میں 2200 سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہناتھا کہ نقصانات کی تفصیل میں مکانات،فصلیں اورمویشی سب شامل ہیں، شفافیت یقینی بنانے کے لیے نادرا، پی آئی ٹی بی اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو ساتھ شامل کیا گیا ہے، ویریفائیڈ ڈیٹا لاک ہونے کے بعد متاثرین کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوگی ۔
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنی ہی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ ویڈیو سب سے پہلے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ @TrueMELANIAmeme پر پوسٹ کی گئی تھی جسے بعد میں میلانیا ٹرمپ نے خود بھی ری شیئر کیا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اے آئی پر مبنی کانٹینٹ شیئر کرچکے ہیں، جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ٹرمپ فیملی اپنی ڈیجیٹل حکمتِ عملی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پچھلی بار لوگوں نے مجھے قبول نہیں کیا، اس بار میرے پاس منصوبہ ہے، میلانیا ٹرمپ مختصر کلپ جس کا عنوان Into The Future ہے،...
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مالیاتی خصارے میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطاق گزشتہ پانچ سال کے دوران این ایچ اے کو 13کھرب 65 ارب خسارے کا سامنا رہا جبکہ مجموعی آمدنی 159 ارب رہی۔ سال 2021 میں این ایچ اے کو 2کھرب 54ارب اور 2022 میں 1کھرب 68ارب کا خسارہ ہوا۔ اسی طرح سال 2023 میں این ایچ اے کو 4کھرب 13ارب اور 2024 میں 3کھرب 18ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سال 2025میں ادارے کو 3کھرب 10ارب کا خسارہ برادشت کرنا بڑا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرنسٹن: دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں افراد جنریٹیو آڑٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس استعمال کرتے ہیں، مگر ان کے فراہم کردہ جوابات میں اکثر غلط بیانی یا گمراہ کن معلومات شامل ہوتی ہیں۔ اس رجحان کی وجہ پرنسٹن یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے، جس نے واضح کیا ہے کہ یہ خامی دراصل ان ماڈلز کی تربیت کے طریقہ کار کا نتیجہ ہے۔تحقیق کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس کو اس انداز میں ٹرین کیا جاتا ہے کہ وہ صارف کو ہمیشہ مطمئن رکھنے کی کوشش کریں، یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر وہی جواب فراہم کرتے ہیں جو بظاہر صارف کو خوش کر دے، خواہ اس میں حقائق کو نظر انداز کیوں...
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد نئی اقسام کے ویزے متعارف کروا دیے ہیں۔ ان نئے قوانین کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ، مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ایونٹ ویزہ شامل ہے۔ نئے ویزہ نظام کے تحت کروز شپ یا تفریحی شپ سے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اسی طرح جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ ملے گا۔ اماراتی حکومت کے مطابق بیوہ خواتین اور طلاق یافتہ خواتین اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لیے اسپانسر کی...
ایشین کرکٹ کونسل کو ایک غیر معمولی قیادت کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) مبینہ طور پر اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے براعظمی کرکٹ باڈی کے اندر گہرے سیاسی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ شدید اختلاف دبئی میں اپنی چیمپئن شپ کی فتح کے بعد بھارت کی جانب سے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی قبول کرنے سے انکار سے پیدا ہوا ہے۔ بھارتی ٹیم نے ٹرافی اے سی سی ہیڈکوارٹر میں ہی چھوڑ دی، یہ ایک ایسا عمل ہے جو اب کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑا سفارتی واقعہ بن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی سست روی پر ترجمان پی ٹی اے کا مؤقف آگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک کے کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ میں مسئلہ آیا تھا، موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ملک بھر میں اب انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سستی روی کا شکار تھا۔ موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کےباعث واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے، صارفین کو آڈیو ویڈیو کال اور فائل شیئرنگ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر...
سی ڈی اے نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (J&KCHS) کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی ڈی اے پلاننگ ونگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’خیابانِ کشمیر-1‘‘ ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹرز G-15/F-15، زون 2، اسلام آباد) میں عوامی سہولتی پلاٹس کو غیرقانونی طور پر رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیرِ سرپرستی شروع کی گئی تھی۔نوٹس کے مطابق اسکیم کا لی آؤٹ پلان (LOP) سی ڈی...
سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن پر عوامی سہولت کے پلاٹس کو غیر قانونی طور پر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اسلام آباد کے زون فائیو میں واقع “بحریہ ٹاؤن فیز II, III, V اور VI” میں سی ڈی اے کے نام پر منتقل شدہ پلاٹس، جنہیں سڑکوں، پارکس، قبرستان اور عوامی عمارتوں کے لیے مختص کیا گیا تھا، غیر قانونی طور پر تجارتی استعمال میں لے...
---فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) (یو اے ای) اور پاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا یہ اتفاق رائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کابینہ امور کے نائب وزیر برائے کمپیٹی ٹیونس اور ایکسپیرینس ایکسچینج عبداللہ ناصر لوتاہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز اور وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ سے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے دبئی میں خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ نے "گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش" میں شرکت کے لیے آمد پر وزیر مملکت بلال...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
فائل فوٹو۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں 5 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج پر ہے۔ بارشوں سے دریائے سوات، پنجکوڑا اور دریائے کابل کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
لاہور: پنجاب کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے بعد صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارش کا امکان ہے، جب کہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ایشین چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) شدید برہمی کا شکار ہوگیا ہے اور اس معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے اے سی سی کے صدر اور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل دو واضح گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں سے گلا دیش پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ سری لنکا بھارت کی...

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحت و میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ سمیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے اوپن اے آئی نے اپنے آڈیو اور ویڈیو جنریشن ماڈل کا نیا اور زیادہ طاقتور ورژن سورا 2 متعارف کرا دیا ہے، جو پہلے ورژن کے مقابلے میں زیادہ حقیقی اور مستند نظر آنے والی ویڈیوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کے مطابق سورا 2 میں یوزر کنٹرولز اور ایڈیٹنگ ٹولز کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ یہ ماڈل ڈائیلاگ اور ساؤنڈ ایفیکٹس سے ہم آہنگ آڈیو آؤٹ پٹ بھی تخلیق کرسکتا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو ان مسائل کا سامنا نہیں ہوگا جو پرانے ویڈیو ماڈلز استعمال کرتے ہوئے رکاوٹ بنتے تھے۔اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ...
اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز ڈربن (آئی پی ایس )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈیویلئیرز بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے منفی رویے اور کھیل کے بیچ میں سیاست لانے پر برس پڑے ہیں۔اے بی ڈیویلئیرز نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق جنوبی افریقی کپتان نے اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیو میں کہا ہے کہ، بھارتی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے جمعرات کوصبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔(جاری ہے) ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجینئرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل لیکیج کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ34گھنٹے گزرنے کے بعد بھی...
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویے کو افسوسناک اور کھیل کی روح کے منافی قرار دے دیا۔ بھارت نے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے اس لیے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کا تعلقات پاکستان سے تھا۔ اس حرکت نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ بھارت کے کئی سابق کرکٹرز نے بھی کھل کر اپنی ٹیم پر تنقید کی۔ مزید پڑھیں: ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو اے بی ڈی ویلیئرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ٹیم...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔ پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔ پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو...
— فائل فوٹو آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ڈی اے) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے حکومت کی جانب سے کمرشل بنیادوں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کے فیصلے کو درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس پالیسی کے کچھ پہلو ایسے ہیں جو خود نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور ان پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔ایچ ایم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) عائد کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر منطقی ہے کیونکہ استعمال شدہ گاڑیاں پہلے ہی دنیا کی بلند ترین شرحِ ٹیکس یعنی 122 فیصد سے 475 فیصد تک ٹیکس کا بوجھ اٹھا...

سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ
سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ایم پی سی ایچ ایس) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹر A-17/B-17، زون 2) میں عوامی سہولت کے پلاٹس کی غیر قانونی کمرشلائزیشن اور شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔سی ڈی اے کے مطابق اس اسکیم کا لے آؤٹ پلان 27 ستمبر 2006 کو منظور کیا گیا تھا، جبکہ سڑکوں، پارکوں، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کی زمین 12 دسمبر 2007 کو سی...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلیں اور24اکتوبر کو فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این اے 53میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار اجمل صابر نے درخواست دائر کی تھی جبکہ پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار چودھری امیر افضل نے درخواست دائر کی تھی۔ دونوں نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام اور نعیم اعجاز نے اعتراضات دائر کئے تھے،الیکشن ٹریبونل نے تمام اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ آج تک کسی سفارشی کی حکومتی عہدے پر تقرری نہیں کی: مریم نواز مزید :
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف رویے پر آواز اٹھا دی۔ سوشل میڈیا کے ایک ویڈیو پروگرام میں اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی وصول کرنی تھی، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس بات کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیا نی نے ابوظہبی کے قصر البحر (صدارتی محل) میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر متحدہ عرب امارات اور برادر یو اے ای کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔ صدر یو اے ای نے خیر سگالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں...
مصنوعی ذہانت کی دنیا کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اپنی نئی آڈیو اور ویڈیو تخلیق کرنے والی ٹیکنالوجی ’سورا 2 متعارف کرا دی جو حقیقت سے قریب تر مناظر تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا کمپنی کے مطابق، سورا (Sora 2) صرف ویڈیو کو فزکس کے اصولوں کے مطابق بناتا ہے بلکہ اس کے ساتھ جڑی ایک نئی سوشل میڈیا ایپ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین ٹک ٹاک کی طرز پر اے آئی ویڈیوز دیکھ اور شیئر کر سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ سورا 2 کا ماڈل ان ویڈیوز...
حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک میں موجود 1452 سیبوں کے کارٹن سے 8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 271.7 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 6 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے...
مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی...
پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ نیا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے اور دریاں کے بالائی حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے تحت مانچسٹر میں ہوٹل سروس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔ ذرائع کےمطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے اور قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کےلیے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور ہوٹل سروس کی درخواست طلب کرلی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کے لیے ہوٹل سروسز کے لیے درخواستیں 3 نومبر تک طلب کی ہیں اور دلچپسی رکھنے والوں کو درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کرنے کا کہا گیا...
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے زیر اہتمام قومی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی پر منعقدہ سیمینار میں ماہرین نے کہا ہے کہ پالیسی کے مؤثر نفاذ سے ملک کی معیشت میں 7 تا 12 فیصد اضافہ اور 2030 تک 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی متعارف کرانے کا فیصلہ، فائدہ کیا ہوگا؟ ’اے پی پی‘ کے مطابق سیمینار میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور انڈسٹری لیڈرز نے شرکت کی اور زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اے آئی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ ماہرین نے زور دیا کہ پالیسی کی کامیابی شفافیت، شمولیت اور حکومت، نجی شعبے و تعلیمی اداروں کے قریبی تعاون پر منحصر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے سرچ چیٹ بوٹ کے اے آئی موڈ کو مزید اپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ یہ صارفین کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس موڈ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو خاص طور پر تصویری یا ویژول سرچز کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ماضی میں جب صارفین کسی تصویر کے حوالے سے سوال پوچھتے تھے تو اے آئی موڈ زیادہ ٹیکسٹ کے ذریعے جواب دیتا تھا جسے دیکھ کر عجیب محسوس ہوتا تھا۔ گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ اس انداز میں نتائج پیش ہونا صارفین کے لیے غیر ضروری اور مضحکہ خیز لگتا تھا، اسی...

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت بدھ کے روز 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم اور سی ڈی اے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن نے ایس ایم سی کے شرکا کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد، انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دیتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کی دعوت دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ میں نے نہ کوئی غلط کام کیا، نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی کبھی بی سی سی آئی سے معافی مانگوں گا۔ یہ سب بھارتی میڈیا کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں ہیں۔محس نقوی کا...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بطور صدر ایشین کرکٹ کونسل میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کوئی معافی نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے لیے تیار ہوں، بھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے ٹرافی وصول کرلیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اے سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نائب سربراہ راجیو شکلا نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تو...

سی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر
سی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے کابینہ ڈویژن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سی ڈی ای سی ایچ ایس )کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق سوسائٹی نے پبلک ایمینیٹی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر کنورٹ کیا ہے، حالانکہ یہ زمینیں 2004 میں جاری کیے گئے نو سی (این او سی ) اور شرائط کے تحت عوامی استعمال کے لیے مخصوص کی گئی تھیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسکیم کا...
طیب سیف :پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ کے استعمال کے معاملے پراین سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی سے تفتیش سوالنامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹوئیٹس کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے،پہلی تفتیش میں بھی این سی سی آئی اے نے تین گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی ،بانی تحریک انصاف نے سوالوں کے تحریری جواب دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹس کر دیئے ،این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹویٹس کو بھی تفتیش کا...
راولپنڈی: اسلامی جمہوریہ ایران کی انسدادِ منشیات پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جس کی قیادت انسداد منشیات پولیس کے چیف بریگیڈیئر جنرل ایراج کاکوند کررہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان منشیات کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، انٹیلی جنس شیئرنگ کو بہتر بنانے اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے مشترکہ آپریشنل تدابیر اختیار کرنے اور پاک - ایران سرحد پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر بھی غور کیا گیا۔ تین روزہ مجوزہ پروگرام...
توہین مذہب مقدمے میں ڈیڑھ سال سے گرفتار ملزم حسن عابد کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو 8 اکتوبر کو تمام گواہان کو ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ہادی علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، فریقین کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن، عادل عزیز قاضی اور ڈپٹی ڈائریکٹر FIA عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ٹرائل کورٹ کو 8 اکتوبر کو ہی گواہان پر وکلاء کی جرح مکمل کرانے اور ہائی کورٹ کے ممبر انسپکشن ٹیم کو ٹرائل کورٹ کا...
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابوظہبی میں ملاقات کی، ملاقات صدارتی محل قصر البحر میں ہوئی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے یو اے ای کے صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں، خیر سگالی اور پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام بھی پہنچایا۔ یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام کے لیے بھی نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا...
اوپن اے آئی نے اپنا نیا اور سب سے جدید ویڈیو جنریشن ماڈل ’سورا 2‘ متعارف کرا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک نئی سوشل میڈیا ایپ بھی لانچ کی گئی ہے، جو ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین محض ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے آڈیو کے ساتھ ہائی ڈیفینیشن ویڈیو کلپس بنا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے فری یوزرز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا ’پروجیکٹس‘ فیچر متعارف کرا دیا اس میں ایک منفرد فیچر ’کیمیو‘ بھی شامل ہے، جو صارفین کو اپنی موجودگی کو براہِ راست اے آئی سے تیار کردہ مناظر میں شامل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اوپن اے...
زیورخ فلم فیسٹیول میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کردہ اداکارہ کی رونمائی نے ہالی ووڈ میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس ڈیجیٹل اداکارہ، جس کا نام ٹلی نورووڈ رکھا گیا ہے، کی پیشکش کے بعد فلمی صنعت کے اندر اور باہر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس نئی اے آئی اداکارہ کو متعارف کروانے والے نئے اے آئی ٹیلنٹ اسٹوڈیو زیکویا کے منصوبے کو ابتدا میں کافی شکوک و شبہات کا سامنا رہا، مگر جلد ہی اس میں دلچسپی بڑھ گئی۔ اس کی تصدیق اس بات سے ہوتی ہے کہ کئی ٹیلنٹ ایجنٹس اب اس ڈیجیٹل اداکارہ کو سائن کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹلی نورووڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
مصنوعی ذہانت کے میدان میں سرگرم معروف امریکی کمپنی انتھروپک نے اپنے جدید ترین ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری کردیا۔ کمپنی کے مطابق اس کا مقصد کوڈنگ، خودکار ایجنٹس اور طویل المدتی کمپیوٹر منصوبوں میں دیگر اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑنا ہے۔ انتھراپک کے مطابق کلاڈ سونیٹ 4.5 خاص طور پر 30 گھنٹے سے زائد کے ملٹی-اسٹیپ پروجیکٹس کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ماڈل نے اوس ورلڈ اور دیگر بینچ مارکس میں 61.4 فیصد اسکور کے ساتھ سب سے بہتر درجہ بندی حاصل کی۔ نئے فیچرز اور اپڈیٹس کلاڈ سونیٹ 4.5 ورژن کی نئی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں جن میں کلاڈ کوڈ کے لیے نئے چیک پوائنٹس، کانٹیکسٹ ایڈیٹنگ کا نیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی : محسن نقوی کی زیرِ صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔محسن نقوی نے انہیں جواب دیا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار کیا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے وصول کر لے۔دوسری جانب بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔واضح رہے کہ 28 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائیوں کےدوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امتیاز احمد شیخ اور محمد صدیق شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کےعلاقے شہید ملت اور کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ سےگرفتار کیا گیا، گرفتار...
پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی۔رپورٹ کے مطابق 2026میں مہنگائی 6فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، گیس ٹیرف میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا جبکہ مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے محتاط مانیٹری پالیسی اپنائے گا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی اور دلچسپ پیش رفت کرنے جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق کمپنی ٹک ٹاک کی طرز پر ایک خفیہ ایپلیکیشن ’سورا 2‘ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو مکمل طور پر اے آئی جنریٹڈ ویڈیو فیڈ فراہم کرنا ہے۔ ماہرین اس ایپ کو ٹک ٹاک کا ممکنہ متبادل قرار دے رہے ہیں۔رائٹرز اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سورا 2 ایپ عمودی ویڈیو فیڈ کے ساتھ swipe-to-scroll نیویگیشن فراہم کرے گی، یعنی صارفین بالکل سوشل میڈیا ایپس کی طرح ویڈیوز کو اسکرول کرکے دیکھ سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم پر تیار ہونے والی تمام ویڈیوز صرف اور صرف اے آئی...
محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی ذرائع یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، محسن نقوی راجیو شکلا کا ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار ذرائع بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے، محسن نقوی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو پایا میں تو ٹرافی دینے کے لئے گراونڈ میں موجود رہا محسن نقوی کا جواب بھارتی بورڈ نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس کے بارے میں بتایا اجلاس میں جواب
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے۔ محسن نقوی کی زیرصدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔ ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار نہیں کیا،سوریا کمار یادیو صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، راجیو شکلا ٹرافی لینے کیلئے مسلسل اصرارکرتے رہے۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ “ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک” میں پاکستان کی معیشت سے متعلق مثبت پیشگوئیاں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مالی سال 2026 میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ اصلاحات اور پالیسی استحکام معیشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔رپورٹ میں مہنگائی کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ 2026 میں افراطِ زر 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ گیس ٹیرف میں متوقع اضافے کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم مرکزی بینک محتاط مانیٹری پالیسی اپناتے ہوئے قیمتوں کو...
ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے پر نیا انقلاب دستک دینے لگا ہے۔ آئندہ برس سے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلین کرکٹ لیگ کی طرز پر ٹیکٹیکل متبادل کا قانون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ کسی بھی قسم کی انجری کا شکار پلیئر کے متبادل کی آزمائش شیفلڈ شیلڈ میں ہوگی۔ فاسٹ بولر کی جگہ فاسٹ بولر اور بیٹر کی جگہ بیٹر ہی متبادل کے طور پر شامل کیا جاسکے گا۔ حریف ٹیم کو بھی اس صورت میں دوسرے روز کے اختتام پر ایک کھلاڑی بدلنے کا اختیار ہوگا تاہم اس کے لیے بھی پہلی والی شرط عائد ہوگی۔ Cricket Australia will trial an injury replacement rule in the first five rounds of this season's Sheffield Shield competition https://t.co/CQaTwUImLn pic.twitter.com/pLZopIFJoG — ESPNcricinfo...
متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے کئی نئی اقسام کے ویزے متعارف کرائے ہیں۔ اعلان کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ جاری کیا جائے گا، جب کہ مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں میں شرکت کے لیے نیا “ایونٹ ویزہ” متعارف کرایا گیا ہے۔ کروز یا تفریحی جہاز کے ذریعے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اماراتی حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح بیوہ اور مطلقہ خواتین بھی بغیر اسپانسر رہائش حاصل کرسکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزے کے...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،چھ کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا-کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی-اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سے مسافر وین میں سوار ملزم سے چھ کلو چرس برآمد کی گئی،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کااعتراف کیا ہے-دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتارکئے گئے،سنگر...

سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر
سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر ای الیون کا لے آؤٹ پلان (ایل او پی ) اور این او سی (این او سی ) منسوخ کر دیا۔ سی ڈی اے پلاننگ وِنگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم کا لے آؤٹ پلان 10 جون 2005 کو 811 کنال رقبے پر منظور کیا گیا تھا، جس میں رہائشی، کمرشل،...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی تاہم مستقل اصلاحات اور پالیسیوں پر عمل درآمد ضروری ہے، پاک امریکا تجارتی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اے ڈی بی کے مطابق حالیہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا، تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ 2026...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پیر کو نئے ویزوں اور اقامتی قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔۔ ان تبدیلیوں کا مقصد دنیا کے لیے امارات کی عالمی سطح پر شمولیت کی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)، تفریح اور سیاحت کے شعبوں میں ٹیلنٹ، مہارت اور کاروباری افراد کو راغب کرنا ہے۔ یو اے ای حکام نے چار نئی وزٹ ویزا کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں جن میں ہر ایک کے لیے قیام کی مدت اور توسیع کی شرائط واضح کی گئی ہیں۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہرین کے لیے مصنوعی ذہانت کے ماہرین کے لیے یہ ویزا ایک یا متعدد بار داخلے کے لیے ہو سکتا ہے اور یہ...
قومی ائیرلائن (PIA) نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے پروازیں آج سے بحال کر دی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے پرواز PK-783 ٹورنٹو روانہ ہوگی۔ ایئرلائن نے ٹورنٹو کی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی کے باعث معطل کر رکھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے عام طور پر اس روٹ پر طویل فاصلے کی نان اسٹاپ پروازیں بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کے ذریعے آپریٹ کرتی ہے، لیکن دونوں طیارے اس وقت گراؤنڈ ہیں۔ ایک طیارے کے لینڈنگ گیئرز کی تبدیلی کے لیے پرزہ جات تو مل گئے ہیں مگر مطلوبہ ٹولز دستیاب نہ ہونے کے باعث یہ کام مکمل نہیں ہوسکا۔...
ویب ڈیسک: پی آئی اے نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔ اس موقع پر قومی ائیر لائن نے ٹکٹ پر پندرہ فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، ٹورنٹو کے لئے پی آئی اے کی پرواز آج آٹھ بجے روانہ ہوئی۔ قومی ائیر لائن نے آج سے کینیڈا کیلئے آپریشن بحال کر دیا ہے، کراچی سے کینیڈا کی پروازوں کی بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ائیر لائن نے ابتدائی طور پر مسافروں کے لیے پندرہ فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا آپریشن کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ استعمال کیا جائے گا۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ...