ادارہ مالی بحران کا شکار، کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا عمل زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ادارے کے مالی ڈھانچے کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے اجلاس کے دوران کہا کہ ادارے کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا عمل زیرِ غور ہے۔کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی سے کراچی کے شہری مستفید ہوسکیں گے۔مزید نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن کو ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، موجودہ ملازمین کی تنخواہوں اور مختلف ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی کے لیے مختص کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی کہ فوری طور پر کے ڈی اے اراضی کی مکمل فہرست تیار کی جائے، جس میں پلاٹوں کی تصاویر اور دیگر ضروری تفصیلات شامل ہوں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ نیلامی کی سندھ حکومت سے منظوری کے بعد کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی شفاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق عمل میں لائی جا سکے۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں ان اراضیوں پر بھی توجہ دی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے